کراچی ایئرپورٹ، یکے بعد دیگرے 2 طیاروں سے پرندے ٹکرا گئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی ایئر پورٹ پر یکے بعد دیگرے 2 طیاروں سے پرندے ٹکرا گئے، اڑان کے لیے تیار پرواز روک لی گئی۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے کا پہلا واقعہ غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ساتھ پیش آیا جبکہ دوسرا واقعہ نجی ایئر لائن کی پرواز کے ساتھ دورانِ لینڈنگ رونما ہوا۔
ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن کی لاہور سے کراچی پہنچنے والی پرواز میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے جبکہ غیر ملکی پرواز کراچی سے استنبول کے لیے روانہ ہو رہی تھی۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ایئر پورٹ پر ٹیکسی کرنے کے دوران ٹکرایا، طیارے میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے، جس کی پرواز روک دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی ایئر پورٹ اتھارٹی نے کراچی ایئر پورٹ پر فوری فیومی گیشن کرانے اور اضافی برڈ شوٹر تعینات کرنے کی ہدایات دیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ذرائع کے مطابق ایئر لائن کی ایئر پورٹ کی پرواز
پڑھیں:
اسلام آباد ایئرپورٹ 8 دن بند رہنے کی خبریں درست نہیں، ترجمان
فائل فوٹوترجمان ایئرپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ 8 دن کے لیے بند رہنے سے متعلق خبریں درست نہیں۔
ترجمان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق مخصوص دنوں اور اوقات میں صرف 2، دو گھنٹے کے لیے پروازوں کی آمد اور روانگی معطل رہے گی۔
ترجمان کے مطابق پروازوں کی آمدورفت یومِ آزادی سے قبل طیاروں کی ریہرسل کے باعث معطل رہیگی۔
11 سے 14 اگست صبح 11 سے دوپہر ایک بجے آمدورفت بند رہے گی جبکہ 11 سے 13 اگست کو شام 8 بجے سے رات 10 بجے پروازوں کی آمدروفت بند رہے گی۔
ترجمان ایئرپورٹ اتھارٹی کا بتانا ہے کہ مختصر وقفوں کے علاوہ ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔