ورلڈ ایئر لائن ایوارڈ 2025 : دنیا کی 10 بہترین ایئر لائنز کی فہرست جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سال 2025 کی دنیا کی 10 بہترین ایئرلائنز کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔
یہ فہرست اسکائیٹریکس سروے کے بعد جاری کی گئی ہے جسے ورلڈ ایئر لائن ایوارڈز بھی کہا جاتا ہے
1) ) قطر ایئرویز
قطر ایئرویز نے اس بار مسلسل نویں سال “World’s Best Airline” کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اور تمام ایئرلائنز میں سرفہرست ہے۔ اسے بہترین بزنس کلاس اور بہترین بزنس لاؤنج کا بھی اعزاز ملا ہے۔
2) ) سنگاپور ایئرلائنز
دنیا کی دوسری بہترین ایئرلائن سنگاپور ایئرلائنز ہے۔ اسے دنیا کے بہترین کیبن کریو اور دنیا کی بہترین فرسٹ کلاس کا اعزاز بھی ملا ہے۔
3) ) کیتھے پیسیفیک
تیسرے نمبر پر کیتھے پیسیفیک ہے جو اعلیٰ سروس اور تفریحی معیار کے لیے پہچانی جاتی ہے۔
4) ) ایمریٹس
چوتھے نمبر پر ایمریٹس ہے جو پرواز کے دوران شاندار انٹرٹینمنٹ اور اعلیٰ کھانے کے معیار کیلئے معروف ہے۔ معروف تسلیم شدہ
5) ) آل نیپون ایئرویز
پانچویں بہترین ایئرلائین آل نیپون ایئرویز ہے جو صفائی، وقت کی پابندی اور مہمان نوازی کے لیے جانی جاتی ہے۔
6) ) ترکش ایئرلائنز
چھٹی پوزیشن پر ترکش ایئرلائنز ہے۔ یہ یورپ کی “Best Airline” کا اعزاز بھی رکھتی ہے۔
7) ) کورین ایئر
ساتویں نمبر پر اور بار بار فائیو اسٹار ریٹنگ پانے والی کورین ایئرلائن عمدہ خدمات کے لئے معروف ہے۔
8) ) ایئر فرانس
آٹھویں مقام پر روزمرہ کے بہتر معیار کے لیے تسلیم شدہ ایئرلائن ایئر فرانس ہے۔
9) ) جاپان ایئرلائنز
نویں نمبر پر شاندار مہمان نوازی کیلئے جانے جانی والی جاپان ایئرلائنز ہے۔
10) ) ہائنان ایئرلائنز
آخری نمبر پر چین کی بہترین ہائنان ایئرلائنز کو رکھا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بہترین ایئر دنیا کی
پڑھیں:
برطانیہ کیلئے براہ راست پروازیں، پی آئی اے ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام
اسلام آباد:پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے حوالے سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی جبکہ نجی ایئرلائن کو لائسنس جاری کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے معاملہ پر برطانیہ کا محکمہ ڈی ایف ٹی نے نجی ایئرلائن ایئربلیو کو تھرڈ کنٹری آپریشن لائسنس جاری کر دیا ہے۔
پی ائی اے کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کو طیاروں کی کمی کا سامنا ہے جبکہ ایئربلیوکے ایئربس 320 طیارے ترکیہ میں ری فیولنگ کے بعد برطانیہ جائیں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ برطانیہ کے لیے ایئربس کے 320 اور321 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔