رواں سال کی 10 بہترین ایئرلائنز کی فہرست جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
سال 2025 کی دنیا کی 10 بہترین ایئرلائنز کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔
یہ فہرست اسکائیٹریکس سروے کے بعد جاری کی گئی ہے جسے ورلڈ ایئر لائن ایوارڈز بھی کہا جاتا ہے
1) قطر ایئرویز
قطر ایئرویز نے اس بار مسلسل نویں سال "World’s Best Airline" کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اور تمام ایئرلائنز میں سرفہرست ہے۔ اسے بہترین بزنس کلاس اور بہترین بزنس لاؤنج کا بھی اعزاز ملا ہے۔
2) سنگاپور ایئرلائنز
دنیا کی دوسری بہترین ایئرلائن سنگاپور ایئرلائنز ہے۔ اسے دنیا کے بہترین کیبن کریو اور دنیا کی بہترین فرسٹ کلاس کا اعزاز بھی ملا ہے۔
3) کیتھے پیسیفیک
تیسرے نمبر پر کیتھے پیسیفیک ہے جو اعلیٰ سروس اور تفریحی معیار کے لیے پہچانی جاتی ہے۔
4) ایمریٹس
چوتھے نمبر پر ایمریٹس ہے جو پرواز کے دوران شاندار انٹرٹینمنٹ اور اعلیٰ کھانے کے معیار کیلئے معروف ہے۔ معروف تسلیم شدہ
5) آل نیپون ایئرویز
پانچویں بہترین ایئرلائین آل نیپون ایئرویز ہے جو صفائی، وقت کی پابندی اور مہمان نوازی کے لیے جانی جاتی ہے۔
6) ترکش ایئرلائنز
چھٹی پوزیشن پر ترکش ایئرلائنز ہے۔ یہ یورپ کی "Best Airline" کا اعزاز بھی رکھتی ہے۔
7) کورین ایئر
ساتویں نمبر پر اور بار بار فائیو اسٹار ریٹنگ پانے والی کورین ایئرلائن عمدہ خدمات کے لئے معروف ہے۔
8) ایئر فرانس
آٹھویں مقام پر روزمرہ کے بہتر معیار کے لیے تسلیم شدہ ایئرلائن ایئر فرانس ہے۔
9) جاپان ایئرلائنز
نویں نمبر پر شاندار مہمان نوازی کیلئے جانے جانی والی جاپان ایئرلائنز ہے۔
10) ہائنان ایئرلائنز
آخری نمبر پر چین کی بہترین ہائنان ایئرلائنز کو رکھا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
صاحبزادہ فرحان نے شاندار اعزاز اپنے نام کرلیا
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ 2025 ان کے کیریئر کا یادگار سال بنتا جا رہا ہے، کیونکہ انہوں نے رواں سال کے دوران ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 1500 رنز مکمل کرنے کا کارنامہ سرانجام دے دیا ہے۔ صاحبزادہ فرحان نے یہ سنگ میل صرف 35 اننگز میں عبور کیا، جو ان کی مسلسل شاندار بیٹنگ فارم کا واضح ثبوت ہے۔ یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد صاحبزادہ فرحان ایک سال میں 1500 ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پاکستان کے چوتھے بیٹر بن گئے ہیں۔ ان سے قبل یہ کارنامہ قومی ٹیم کے تین نمایاں بیٹرز—بابر اعظم، محمد رضوان اور شان مسعود—سرانجام دے چکے ہیں۔ بابر اعظم نے یہ ریکارڈ تین مرتبہ اپنے نام کیا، وہ 2019، 2021 اور 2024 میں ایک کیلنڈر سال میں 1500 ٹی ٹوئنٹی رنز بنا چکے ہیں۔ محمد رضوان نے 2021 اور 2022 میں یہ سنگ میل عبور کیا، جبکہ شان مسعود نے سال 2022 میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 1500 رنز مکمل کیے تھے۔ صاحبزادہ فرحان کی اس سال کی کارکردگی خاص طور پر قابلِ ذکر ہے کیونکہ انہوں نے نہ صرف قومی ٹیم کی نمائندگی کی بلکہ ڈومیسٹک سطح پر بھی شاندار کھیل پیش کیا۔ وہ 2025 کے دوران قومی ٹیم کے ساتھ ساتھ پشاور ریجن اور پاکستان سپر لیگ کی مقبول فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بھی ایکشن میں نظر آئے۔ مختلف پلیٹ فارمز پر تسلسل کے ساتھ رنز بنانے کی ان کی صلاحیت نے انہیں پاکستان کرکٹ کے لیے ایک قابلِ اعتماد اوپنر کے طور پر مضبوطی سے منوا دیا ہے۔