کراچی سے جدہ جانے والے طیارے کے انجن میں آتشزدگی، ہنگامی لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
کراچی:
کراچی سے جدہ جانے والی سعودی ایئر کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل ہنگامی لینڈنگ کی۔
ذرائع کے مطابق طیارے کے ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی کپتان کو طیارے میں تیکنیکی خرابی محسوس ہوئی، جس پر سعودی ایئر کی پرواز کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول رابطہ کرکے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
سعودی ایئر کا طیارہ کراچی سے جدہ واپس جا رہا تھا جس میں 200 سے زائد مسافر سوار ہیں۔
سعودی ایئر کے طیارے میں اچانک انجن میں آگ کی وارننگ آئی اور اس وجہ سے سعودی ایئر کے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔
طیارے میں ہنگامی لینڈنگ کے باعث اے ٹی سی نے فوری طور رن وے 25 ایل کو خالی کروا کر سعودی ایئر کے طیارے کو لینڈ کروایا۔
سعودی ایئر کے طیارے کی انسپکشن کے لیے فوری انجینئرنگ ٹیم کو طلب کر لیا گیا، ہنگامی لینڈنگ کے متعلق سول ایوی ایشن کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سعودی ایئر کے طیارے ہنگامی لینڈنگ
پڑھیں:
اسکردو جانے والی پرواز میں فنی خرابی، واپس اسلام آباد اتار لیا گیا
---فائل فوٹونجی ایئر لائن کی اسکردو جانے والی پرواز کو فنی خرابی کے باعث اسلام آباد میں واپس اتار لیا گیا۔
پی آئی اے کے 40 میں سے صرف 17 طیارے آپریشن میں ہیں، پی آئی اے کی نجکاری کے باعث انتظامیہ طیاروں کیلئے پرزہ جات کی خریداری نہیں کررہی۔
اسلام آباد سے اسکردو جانے والی پرواز پی اے 251 کے روانہ ہوتے ہی پائلٹ نے طیارے میں نقص کی نشاندہی کی۔
ایئر بس اے 320 طیارے کو روانگی کے 1 گھنٹے بعد واپس اسلام آباد میں اتار لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق طیارے کا پرزہ تبدیل کیا جارہا ہے جس کے بعد مسافر کچھ دیر میں روانہ ہو جائیں گے۔