سعودی عرب کی غیرملکیوں کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے ایک ماہ کی توسیع دینے کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
ریاض (نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے وزٹ ویزوں کی مدت ختم ہونے والے غیرملکیوں کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے ایک ماہ کی توسیع دینے کا اعلان کر دیا۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ نیا قانون 27 جون 2025 سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔
اعلامئےکے مطابق وہ تمام تارکین وطن جو کسی بھی قسم کے وزٹ ویزے پر سعودی عرب میں موجود ہیں اور انکے ویزوں کی مدت ختم ہو چکی ہے، وہ ’ابشر‘ کے ذریعے ’تواسل‘ سروس پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں، مقررہ فیس اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد ان کے وزٹ ویزوں میں ایک ماہ کی توسیع کر دی جائے گی۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد ایسے افراد کو قانونی پیچیدگیوں، بھاری جرمانوں اور سزا سے بچانا ہے جو وزٹ ویزا ختم ہونے کے باوجود سعودی عرب میں موجود ہیں۔ توسیع حاصل کرنے کے بعد وہ بغیر کسی اضافی سزا کے اپنے ممالک واپس جا سکیں گے۔
ٹرانسفارمر میں دھماکہ ہونے پر سکول میں بھگدڑ ، 29 طلبا جان سے گئے
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔