حج 2026 کے لیے رجسٹریشن شروع، آخری تاریخ کون سی، شرائط کیا ہوں گی؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے عازمین کی رجسٹریشن کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ حج پر جانے والے خواہشمند افراد کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہو گی اور رجسٹریشن کا عمل ملک بھر میں 9 جولائی 2025 تک جاری رہے گا جس کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہو گی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق صرف وہی افراد حج 2026 کے لیے اہل قرار پائیں گے جنہوں نے مقررہ مدت میں رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا ہو گا۔ سرکاری اور نجی دونوں حج اسکیموں کے لیے رجسٹریشن کا عمل یکساں اور لازمی ہوگا جو ملک بھر کے 15 منظور شدہ بینکوں کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔
رجسٹریشن مکمل کرنے کے بعد عازمین اپنی مرضی کے مطابق سرکاری یا نجی حج اسکیم منتخب کر سکیں گے۔ اور حج 2025 میں پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج پر نہ جا سکنے والے افراد اور بیرون ملک مقیم پاکستانی افراد کے لیے بھی رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔
حج رجسٹریشن سعودی حکومت کی ہدایت پر جاری کی جا رہی ہے، اس کے بعد حج رجسٹریشن کے اعداوشمار سے سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا اسی کی بنیاد پر سعودی حکومت حج کوٹہ جاری کرے گی۔ حج 2026 کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی 2026 کے مطابق الگ سے جاری کی جائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حج حج 2025 حج 2026 حج رجسٹریشن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: رجسٹریشن کا حج 2026 کے کے لیے
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا حج رجسٹریشن کے دوران جمع رقوم کی واپسی کا فیصلہ
سٹی42: وفاقی حکومت نے حج رجسٹریشن کے دوران جمع کرائی گئی رقوم کی واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے ان افراد کے لیے جو میڈیکل سرٹیفکیٹ یا دیگر وجوہات کی بنا پر حج پر نہ جا سکے۔
وزارت مذہبی امور نے اس سلسلے میں سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے جس کے تحت متاثرہ عازمین رقوم کی واپسی کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، تاہم اس کے لیے کچھ شرائط بھی مقرر کی گئی ہیں۔
اسلام آباد؛ ڈرائیونگ لائسنس کی مہلت میں توسیع، خلاف ورزی پر مقدمہ اور گرفتاری ہوگی
سرٹیفکیٹ میں درج شرائط کے مطابق درخواست گزار کا شناختی کارڈ لازمی ہوگا، بینک میں جمع کرائی گئی پہلی قسط کی رسید بھی درکار ہوگی اور اگر درخواست گزار وفات پا چکے ہوں تو ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا۔
اس کے علاوہ میڈیکل رپورٹس اور دیگر متعلقہ کوائف بھی جمع کرانے ہوں گے۔ رقم کی واپسی کے لیے، عازمین کو وزارت مذہبی امور کے اکاؤنٹس آفیسر کے نام درخواست دینا ہو گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا