ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول، پولیس ٹریننگ کالج سعیدآباد میں قائم کیا گیا ہے، جہاں تین مراحل میں 18 گھنٹے دورانیے کے کورس کرائے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سندھ پولیس نے ”ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول“ قائم کر دیا۔ سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول، پولیس ٹریننگ کالج سعیدآباد میں قائم کیا گیا ہے، جہاں تین مراحل میں 18 گھنٹے دورانیے کے کورس کرائے جائیں گے۔ پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا دورہ کیا۔  اس موقع پر آئی جی سندھ نے کہا کراچی کے بعد ڈرائیونگ ٹریننگ اسکولز حیدرآباد، لاڑکانہ اور خیرپورمیں بھی قائم کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول

پڑھیں:

سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے دفتر میں پراونشل مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، کنٹرول روم انتخابات کے تمام مراحل کی نگرانی کرے گا اور نتائج کی وصولی تک فعال رہے گا۔شکایات یا اطلاعات کیلئے فون نمبر 99204544 021 اور ای میل pmcrsindh@gmail.com پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران و حکام کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کا پرامن، شفاف اور آزادانہ انعقاد ہر صورت یقینی بنایا جائے، انتخابات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اعجاز انور چوہان کا مزید کہنا تھا کہ تمام افسران و عملہ شفاف انتخابی عمل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، پولنگ سٹیشنوں کے اندر و باہر سکیورٹی کے مکمل انتظامات کئے جائیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کی آخری تاریخ میں 7 دن کی توسیع
  • اسلام آباد کے شہریوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی ڈیڈ لائن میں 7 روز کی توسیع
  • اترپردیش میں حضرت پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخی، علاقے میں کشیدگی
  • سپریم کورٹ کے ہر ریٹائر جج کو 3 پولیس اہلکار 24 گھنٹے سکیورٹی کیلئے دیے جائیں گے:وزات داخلہ کے احکامات جاری
  • بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر گرفتاری کیساتھ گاڑی بھی بند ہوگی
  • ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے سہولیات میں اضافہ، یکم اکتوبر کے بعد کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • اسلام آباد والے ہوشیار! اب بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر گرفتاری کیساتھ گاڑی بھی بند ہوگی
  • کراچی والے ہوجائیں ہوشیار ! ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان گھر پہنچے گا
  • سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم
  • کراچی: ای چالان گھروں تک پہنچانے کیلئے ٹریفک پولیس اور پاکستان پوسٹ میں ایم او یو پر دستخط