طیارے کی غلط رن وے پر لینڈنگ، ذمہ داران کا تعین،حتمی رپورٹ تیار
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پی آئی اے کے طیارے کی غلط رن وے پر لینڈنگ کے معاملے پر بیورو آف ایئرکرافٹ سیفٹی انویسٹی گیشن نے حتمی رپورٹ تیار کرلی، رپورٹ میں لاہور کنٹرول ٹاور، کپتان، فرسٹ آفیسر، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی اور پی آئی اے انتظامیہ کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔
17 جنوری 2025 کو دمام سے ملتان کی پرواز کو ملتان میں دھند کے باعث لاہور میں لینڈنگ سے قبل کپتان نے فلائٹ پاتھ ساتھی کپتان سے فیڈ کروایا۔رپورٹ کے مطابق ساتھی کپتان نے طیارے میں غلط فلائٹ پاتھ فیڈ کردیاتھا، دونوں کپتانوں نے فلائٹ پاتھ فیڈ کرنے کے بعد کراس چیک بھی نہیں کیا، کپتان کی غلطی کا احساس ہونے کے باوجود کنٹرول ٹاور لاہور خاموش رہا، کنٹرول ٹاور لاہور کپتان کو فضا میں چکر لگا کر دوبارہ لینڈنگ کرانے میں ناکام رہا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
توجہ دلاؤ نوٹس میں جے یو آئی کے سینیٹر نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے 15 روزہ نظام کے بجائے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت سے مجوزہ پالیسی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روزانہ قیمتوں کے تعین سے مہنگائی، ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق مجوزہ نظام کے کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے اختیار کیے جانے والے حفاظتی اقدامات سے بھی سینیٹ کو آگاہ کیا جائے۔