کراچی سے جدہ جانیوالے سعودی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک :کراچی سےجدہ جانے والی سعودی ائیرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی سےجدہ جانے والی سعودی ائیرلائن کے طیارے کے ٹیک آف کرنے کے چند منٹ بعد ہی کپتان کو طیارے میں تکنیکی خرابی محسوس ہوئی جس کے بعد طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سعودی ائیر لائن کاطیارہ کراچی سے جدہ جارہا تھا جس میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے۔
مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک
ذرائع کے مطابق پرواز کے کچھ دیر بعد ہی طیارے کے انجن میں آگ کی وارننگ آئی جس کے بعد ہنگامی لینڈنگ کیلئے اے ٹی سی نے رن وے کو خالی کرواکر طیارے کو لینڈ کرایا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سعودی ائیرلائن کے طیارے کے معائنے کیلئے انجینئرنگ ٹیم کو طلب کرلیا گیا ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کراچی سے
پڑھیں:
ترکیہ کا فوجی طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ، عملے کے تمام 20 اہلکار جاں بحق
ترکیہ کی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ جارجیا میں گر کر تباہ ہونے والے ترکیہ کے فوجی کارگو طیارے میں سوار تمام 20 اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔ حادثے کی تحقیقات جائے وقوعہ پر جاری ہیں۔
یہ واقعہ منگل کے روز اس وقت پیش آیا جب سی 130 ہرکولیس طرز کا فوجی طیارہ آذربائیجان کے شہر گنجہ سے اڑان بھرنے کے بعد جارجیا کے سرحدی علاقے سغناغی میں زمین سے ٹکرا گیا۔
مزید پڑھیں: ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ
وزیرِ دفاع یاسر گلر نے بدھ کو سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ہمارے بہادر ساتھی شہید ہوگئے ہیں اور انہوں نے شہید اہلکاروں کی تصاویر بھی جاری کیں۔ وزارتِ دفاع کے مطابق ترکیہ اور جارجین حکام پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم نے بدھ کی صبح جائے حادثہ پر ملبے کا معائنہ شروع کردیا ہے۔
جارجیا کی فضائی ٹریفک کنٹرول سروس ساکیوروناویگاتسیا کے مطابق طیارہ جارجیا کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے کچھ دیر بعد ریڈار سے غائب ہوگیا تھا اور حادثے سے قبل کسی قسم کا ایمرجنسی سگنل موصول نہیں ہوا۔
آذربائیجان کے میڈیا کی جانب سے جاری ویڈیوز میں حادثے کے بعد آسمان میں اٹھتا ہوا سیاہ دھواں اور زمین پر بکھرا ہوا ملبہ دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: روس میں فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، 5 افراد ہلاک، حادثے کی ویڈیو وائرل
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق اہلکاروں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ آذربائیجان اور جارجیا کے سربراہانِ مملکت کے علاوہ نیٹو سیکرٹری جنرل اور ترکیہ میں امریکی سفیر نے بھی اپنے تعزیتی پیغامات میں ترکیہ کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔
امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن، جو سی 130 طیارے کی سازندہ ہے، اس نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ تحقیقات میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
یہ حادثہ 2020 کے بعد ترکیہ کی مسلح افواج کا سب سے بڑا فضائی سانحہ سمجھا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں