سڈنی سے آکلینڈ جانے والے طیارے میں آتشزدگی پر ہنگامی لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی سے آکلینڈ جانے والے مسافر طیارے کے کارگو ہولڈ میں آگ لگنے کی اطلاع پر پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کرلی۔ ائر لائن حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں 156 مسافر سوار تھے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ فرنٹ کارگو ہولڈ میں آگ نہیں لگی تھی۔ ائر لائن کے مطابق مسافروں اور عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور اس واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ اس سے قبل یونائیٹڈ ایئر لائن کو بھی تکنیکی بحران کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وینزویلا میں زلزلے کے جھٹکے‘ شدت 6.2 ریکارڈ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز زولیا ریاست کے ایک کم آبادی والے علاقے میں واقع تیل کے شہر مینی گرانڈے سے تقریباً 24 کلومیٹر کے فاصلے پر، زمین کی سطح سے 7.8 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔تاحال حکومت کی جانب سے زلزلے کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔