فیضان شیخ نے عدنان صدیقی کو سلمان خان سے بہتر ہوسٹ قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
پاکستان شوبز کے اداکار فیضان شیخ نے ساتھی اداکار و میزبان عدنان صدیقی کو بہترین ہوسٹ قرار دے دیا۔
ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں میزبان نے فیضان شیخ سوال کیا کہ ان کے مطابق کون سب سے بہترین میزبان ہیں بالی ووڈ اداکار و میزبان سلمان خان یا پھر پاکستانی اداکار میزبان عدنان صدیقی؟
جس پر فیضان شیخ نے کہا کہ وہ ہمیشہ پاکستانی ٹیلنٹ کو سپورٹ کریں گے اور اگر ٹیلنٹ کی بات ہو تو عدنان صدیقی بےحد ٹیلنٹڈ ہیں اور سلمان خان سے زیادہ بہترین میزبان ہیں۔
https://www.
فیضان نے اپنے بیان پر مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سُنا ہے کہ سلمان خان تو ایک لائن بھی بغیر دیکھے نہیں بول پاتے اور میزبانی کیلئے بھی ٹیلی پرومپٹر کا استعمال کرنا پڑتا ہے جبکہ عدنان صدیقی ایسا نہیں کرتے وہ خود بولتے ہیں۔
فیضان شیخ کی عدنان صدیقی کی سلمان خان نے موازنہ کرنے کی یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین بھی ان کے بیان سے اتفاق کر رہے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: فیضان شیخ
پڑھیں:
توقع ہے رانا ثنا پارلیمانی پارٹی کے لیے تقویت کا باعث بنیں گے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین، سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سینئر مسلم لیگی رہنما، رانا ثنا اللہ خاں کا بطور سینیٹر انتخاب ان کی دیرینہ خدمات کا اعتراف ہے۔ انہوں نے آمریت اور جبر کے ہر دور میں اپنی جماعت اور قیادت سے پختہ وابستگی قائم رکھتے ہوئے باوقار دلیرانہ سیاست کی شاندار مثالیں قائم کیں جن پر ہر سیاسی کارکن کو فخر ہونا چاہیے۔ نو منتخب سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ خاں نے سینیٹر عرفان صدیقی سے ان کی اقامت گاہ پر ملاقات کی۔ پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے رانا ثنا اللہ کو ایوان بالا کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی وہ پارلیمانی پارٹی کے لیے تقویت کا باعث بنیں گے اور ان کی وجہ سے ایوان میں ایک توانا آواز کا اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بطور پارلیمانی لیڈر آپ کی قیادت اور رہنمائی میں کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ آپ کی مدبرانہ اور دانشورانہ رہنمائی انتہائی عمدہ طریقے سے سینٹ پارلیمانی پارٹی کے معاملات سنبھالے ہوئے ہیں۔ ہم آپ کی مشاورت اور رہنمائی میں اعلی جمہوری روایات پروان چڑھانے اور ایوان کے تقدس کے لیے آپ کا بھرپور ساتھ دیں گے۔