کراچی ایئرپورٹ پر ایک اور فضائی حادثہ ہوتے ہوتے بچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ایئرپورٹ پر ایک اور فضائی حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا، فلائی جناح کی لاہور سے آنے والی پرواز لینڈنگ کے دوران پرندے سے ٹکرا گئی، تاہم کپتان نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت ایئرپورٹ پر اتار لیا۔ پرواز میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے، جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پرواز جیسے ہی لینڈنگ کے قریب پہنچی تو طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔ کپتان نے فوری طور پر صورتحال سے ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کو آگاہ کیا اور طیارے کو محفوظ طریقے سے زمین پر اتار لیا۔
محکمہ ایوی ایشن کے حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد ایئرپورٹ اور اس کے اطراف میں کیڑے مکوڑوں کی افزائش کے باعث پرندوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔
ڈی جی ایئرپورٹس ذیشان سعید نے فوری طور پر ایئرپورٹ کے گرد فیومیگیشن کرانے اور اضافی برڈ شوٹرز تعینات کرنے کی ہدایت دے دی ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی استنبول جانے والی ترکش ایئرلائن کی پرواز کو کراچی ایئرپورٹ پر اسی نوعیت کے واقعے کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس میں ٹیکسی وے پر پرندہ ٹکرا جانے کے باعث کپتان کو ہنگامی بریک لگانا پڑی۔
مسلسل سامنے آنے والے ان واقعات نے ایوی ایشن حکام اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جنہیں پرندوں کی موجودگی کم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایئرپورٹ پر
پڑھیں:
کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
فائل فوٹوکراچی کے علاقے احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت بظاہر طبعی لگتی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، :لڑکی کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی تھی، انسٹیٹیوٹ میں اسپتال بھی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔