کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)کراچی ایئرپورٹ پر یکے بعد دیگر دو طیارے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے۔ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر یکے بعد دیگر دو ایئرلائنوں کی پروازوں سے پرندے ٹکرانے کیو اقعات پیش آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ترکش ایئر کے طیارے سے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا، ترکش ایئر کی پرواز میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے، کپتان نے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کی اطلا ع ایئرٹریفک کنٹرول کو دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ترکش ایئر کی پرواز کے بعد فلائی جناح کے طیارے سے بھی دوران لینڈنگ پرندہ ٹکرا گیا، فلائی جناح کی پرواز لاہور سے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کر رہی تھی، اس پرواز میں بھی 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔فلائی جناح کی پرواز کے کپتان نے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کی اطلاع اے ٹی سی کو دے دی۔واضح رہے کہ بارش کے باعث کیڑے مکوڑے ہونے سے کراچی ایئرپورٹ اور اطراف میں پرندوں کی بہتات ہوگئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل ائیرپورٹ اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ پر فوری طور فیومیگیشن کرانے اور اضافی برڈشوٹر تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے،پرندے طیاروں کیلئے خطرناک ہوتے ہیں اور کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کراچی ایئرپورٹ پر کراچی ایئر طیارے سے کی پرواز کے بعد

پڑھیں:

کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔

اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔

دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔

اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار