کراچی ایئر پورٹ پر غیرملکی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی ایئر پورٹ پر غیرملکی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا۔
ایئر پورٹ حکام کے مطابق پرواز ٹی کے 709 کراچی سے استنبول کے لیے روانہ ہو رہی تھی، ایئر بس اے 330 طیارے سے ٹیک آف کے دوران پرندہ ٹکرایا۔
ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹ روانگی روک کر طیارے کو فوری طور پر ٹیکسی وے پر لے آیا، بعدازاں معائنے کے دوران طیارے کے انجن سے پرندے کے پر ملے۔
اے 330 طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے اور مسافروں کو آف لوڈ کر کے پرواز ٹی کے 709 کی روانگی رات 9 بجے ری شیڈول کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق بارش کے بعد ایئر پورٹ پر کیڑے مکوڑوں کی بہتات ہو جاتی ہے، کیڑے کھانے کیلئے پرندے منڈلانے لگتے ہیں، بارش سے قبل فنل ایریا میں اضافی برڈ شوٹر بھی تعینات کیے ہیں۔
علاوہ ازیں کراچی سے جدہ روانگی کے بعد پرواز ایس وی 701 کے انجن میں خرابی پیدا ہوئی جس کے بعد بوئنگ 777 طیارے کو ہنگامی طور پر کراچی ایئر پورٹ پر واپس اتار لیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایئر پورٹ پر
پڑھیں:
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے کسٹمز انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سپاہی جاوید احمد اور اے ایس آئی ساجد الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پاکستان کسٹمز کا ایک سپاہی زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
پاکستان کسٹمز کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کسٹمز نے شہید سپاہی جاوید احمد اور شہید اے ایس آئی ساجد الاسلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور وطن کی معاشی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
پاکستان کسٹمز نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اسمگلنگ، دہشت گردی و جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، جبکہ پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔