کراچی ایئر پورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی سے استبول کے لیے اڑان بھرنے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسی وے کے بعد اڑان کی تیاری کے دوران پرندہ ہٹ ہوا، پرندہ ٹکرانے کے سبب پرواز کی روانگی روک دی گئی۔
پرواز ٹی کے 709 کو پرندہ ٹکرانے کا واقعہ آج صبح پیش آیا، ایئر پورٹ ٹارمک پر انجینیئرز طیارے کا معائنہ کر رہے ہیں۔ طیارے کے انجن کے پاس پرندے کے پَر ملے ہیں۔
بارش کے بعد ایئرپورٹ پر کیڑے مکوڑوں کی بہتات ہو جاتی ہے اور کیڑوں کو کھانے کے لیے منڈلانے والے پرندے جہازوں سے ٹکرا جاتے ہیں۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے بارش سے قبل فنل ایریا میں اضافی برڈ شوٹر تعینات کر دیے تھے۔
پرواز کی روانگی آج رات 9 بجے ری شیڈول کر دی گئی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پی آئی اے ناکام، نجی ایئرلائن نے برطانیہ کی پروازوں کا لائسنس حاصل کرلیا
پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے حوالے سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی جب کہ نجی ایئرلائن کو لائسنس جاری کردیا گیا ہے۔
پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے معاملے پر برطانیہ کے محکمہ ڈی ایف ٹی نے نجی ایئرلائن ایئر بلیو کو تھرڈ کنٹری آپریشن لائسنس جاری کر دیا ہے۔
پی آئی اے کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
قومی ایئرلائن پی آئی اے کو طیاروں کی کمی کا سامنا ہے جب کہ ایئر بلیو کے ایئربس 320 طیارے ترکیہ میں ری فیولنگ کے بعد برطانیہ جائیں گے۔
برطانیہ کے لیے ایئربس کے 320 اور321 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔