کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے سے لوڈر گاڑی ٹکرا گئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک بین الاقوامی کارگو کمپنی کے کھڑے طیارے سے لوڈر گاڑی ٹکرا گئی۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی ایئرپورٹ پر دو طیاروں سے پرندے ٹکرا گئے، انتظامیہ متحرک
میڈٰا رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ پارکنگ میں موجود تھا اور اچانک ایک لوڈر ٹرک آکر اس سے جا ٹکرایا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق لوڈر ٹرک کے بریک ممکنہ طور پر فیل ہو گئے تھے، جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔ حادثے کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے اور اس کے ممکنہ نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ادھر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جناح انٹرنیشنل کراچی ایئرپورٹ لوڈر گاڑی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کراچی ایئرپورٹ لوڈر گاڑی
پڑھیں:
نیو کراچی سلیم سینٹر کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 6 افراد زخمی
کراچی:نارتھ کراچی سلیم سینٹر کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔۔پولیس کے مطابق حادثہ کار سوار شخص کی تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا جس نے مرکزی شاہراہ سے گزرنے والی 4 موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماری۔
حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تمام افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جو معمولی نوعیت کے زخم آئے۔ حادثے کے بعد راہ گیر افراد نے کار سوار شخص کو پکڑ کر قریب موجود پولیس موبائل کے حوالے کیا۔
کار سوار شخص مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا جو حادثے کے دوران خود بھی معمولی نوعیت کا زخمی ہوا ہے۔ تاہم کار سوار شخص کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔