کراچی سے دیگر شہروں کی پروازوں کو بارشوں سے بچانے کیلئے نئی حکمتِ عملی پر عمل
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
سندھ کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث پروازوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کراچی سے دیگر شہروں کو آنے اور جانے والی پروازوں کو بارشوں سے بچانے کے لیے نئی حکمتِ عملی پر عمل کیا جا رہا ہے۔
کراچی میں آج 3 طیاروں کے ساتھ مختلف واقعات رونما ہوئے، جس کے بعد طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔
ذرائع ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، لاہور سے آنے والی پروازیں حیدرآباد اور نواب شاہ کے بجائے لاڑکانہ اور حب سے ہو کر کراچی آ رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ کی فضائی حدود میں طوفانی بارشوں کے باعث متبادل روٹس اختیار کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی سے دبئی روانہ
فائل فوٹو۔جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بیرون ملک روانہ ہوگئے۔
کراچی سے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے کراچی سے دبئی روانہ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسد محمود بھی والد کے ساتھ روانہ ہوئے ہیں۔