ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ ، سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا حکم صادر،اثاثے ایم سی آئی کو دینے کا حکم ، تحریری فیصلہ سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے بڑی شاہراہوں سے براہِ راست رسائی (Right of Way / Direct Access) پر عائد چارجز کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے جون 2015 کے ایس آر او کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

W.

P_No.3807-2022_638860180276173091 (2)Download


جسٹس محسن اختر کیانی نے تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ سی ڈی اے کو ختم کر کے اس کے تمام انتظامی، مالیاتی اور قانونی اختیارات و اثاثے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (MCI) کو منتقل کیے جائیں۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ سی ڈی اے کا قیام ایک عبوری انتظام تھا جس کا مقصد اب پورا ہو چکا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 2015 کے نوٹیفکیشن کے تحت سی ڈی اے نے جتنی بھی رقوم افراد یا اداروں سے وصول کیں، وہ غیرقانونی تھیں اور انہیں فوری طور پر واپس کیا جائے۔ عدالت کے مطابق سی ڈی اے کو پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، اور ہاؤسنگ سوسائٹیز پر مرکزی شاہراہوں سے براہ راست رسائی پر کوئی ٹیکس یا چارج عائد کرنے کا قانونی اختیار حاصل نہیں۔


اسلام آباد کا انتظامی ڈھانچہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت چلایا جائے گا
عدالت نے واضح کیا کہ اب اسلام آباد کی انتظامی، ریگولیٹری اور بلدیاتی ذمہ داریاں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 کے تحت چلائی جائیں گی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ “سی ڈی اے آرڈیننس اب اپنی قانونی و عملی افادیت کھو چکا ہے، اور وقت آ گیا ہے کہ وفاقی حکومت سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ اختیارات کی منتقلی کے بعد اسلام آباد میں شفاف اور قابلِ احتساب نظامِ حکومت یقینی بنایا جائے، تاکہ شہریوں کے حقوق کا قانون کے مطابق مکمل تحفظ ممکن ہو۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتہران :اسرائیلی حملوں میں شہید سائنسدانوں، فوجی کمانڈرز کی نماز جنازہ ادا کردی گئی تہران :اسرائیلی حملوں میں شہید سائنسدانوں، فوجی کمانڈرز کی نماز جنازہ ادا کردی گئی بھارتی کرپٹو پالیسی ناکام، پاکستانی حکمت عملی عالمی سطح پر کامیاب قرار مریم نواز کا جنوبی پنجاب کے 24 اضلاع کیلئے بڑا اعلان اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے ٹرانسفر کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا اسپیکر پنجاب اسمبلی کا پی ٹی آئی کے معطل کیے گئے 26 ارکان کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک اور سیاح کی لاش نکال لی گئی، مرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سی ڈی اے کو سب نیوز کا حکم

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع