سوات: ہلاکتیں 11، 8 ڈسکہ میں سپرد خاک: گنڈا پور ذمہ دار، مقدمہ درج کرایا جائے، گورنر خیبر پی کے
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
پشاور + ڈسکہ (بیورو رپورٹ + نوائے وقت رپورٹ + نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) خیبر پختونخوا حکومت نے سانحہ سوات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 15؍15 لاکھ روپے فی کس اعلان کردیا ، دریا میں بہہ جانے والوں میں 11 کی نعشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دیگر 6 کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔ چیف سیکرٹری خیبر پی کے شہاب علی شاہ نے ہفتہ کے روز سوات کا دورہ کیا اور مینگورہ بائی پاس کے قریب سانحہ دریائے سوات سے متعلق ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 15 لاکھ روپے فی کس کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دریائے سوات میں 85 پھنسے افراد میں سے 58 کو زندہ بچالیا گیا، غفلت برتنے پر انتظامیہ کی افسران اور ریسکیو کے ضلعی آفیسر کو معطل کیا۔ موسم کی خرابی اور وقت کی کمی ہے باعث ہیلی کاپٹر نہ پہنچ سکا۔ دریں اثناء دریائے سوات میں جاں بحق ہونیوالے آٹھ افراد کی میتیں ڈسکہ شہر میں گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا۔ دریائے سوات کی لہروں میں بہہ کر جاں بحق ہونیوالے آٹھ افراد کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں نماز جنازہ کے بعد آباد آہوں اور سسکیوں میں قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کا ذمے دار وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو قرار دیتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ محکمہ سیاحت سوات واقعے کا ذمے دار ہے جس کا اختیار وزیرِ اعلیٰ کے پاس ہے، دریائے سوات میں چارپائیاں بچھانے والا ہوٹل، انتظامیہ کا محکمہ سیاحت ذمے دار ہے۔ دریائے سوات کے واقعہ میں زندہ بچ جانے والے روح الامین نے کہا کہ ہم دریا کے کنارے کھڑے تھے کہ سیلابی ریلے نے گھیر لیا۔ ریسکیو والے موقع پر پہنچے لیکن ہماری کوئی مدد نہیں کی 6 لوگ بچ گئے باقی پانی میں بہہ گئے۔ واضح رہے کہ مردان کے روح الامین کی بیٹی اور کزن کی نعش نکال لی گئی۔ تاہم بیٹے کی تلاش جاری ہے۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ کے پی کی ہدایات پر سوات میں چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا ترجمان وزیراعلیٰ، ایم پی ایز اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں جائے حادثے پر پولیس کی غیر موجودگی پر ایس پی سے وضاحت طلب کی گئی اور ساتھ ہی ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سیلابی صورتحال میں لائف جیکٹس اور رسیوں کی ترسیل کے لئے ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دریائے سوات سمیت مختلف مقامات پر تجاوزات کو بلاتفریق ختم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ سانحہ سوات کے واقعہ کی ایف آئی آر وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے خلاف ہونی چاہئے۔ خیبر پی کے کی ساری مشینری اسلام آباد میں قیدی چھڑانے میں مصروف ہے یہ لوگوں کی جانیں کیسے بچائیں گے ان کو کرپشن سے نجات ملے گی تو یہ کام کریں گے۔ سوات واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ دو گھنٹے تک ہیلی کاپٹر کیوں نہیں پہنچا ذمہ دار کون ہے؟ این ایف سی کا پیسہ کہاں گیا؟
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: دریائے سوات خیبر پی کے سوات میں
پڑھیں:
گورنر ہاؤس کراچی میں آتش بازی کا عالمی ریکارڈ قائم
فوٹو: جیو/اسکرین گریبگورنر ہاؤس کراچی میں معرکہ حق، جشن آزادی کنسرٹ میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر ہاؤس سندھ میں دنیا کی طویل ترین ایک گھنٹا 16 منٹ کی آتش بازی کا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ آتش بازی کا ورلڈ ریکارڈ صرف نریندر مودی کو دکھانے کے لیے بنایا، ہم نے تمہیں دنیا میں رسوا کیا۔
اس موقع پر ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے آتش بازی میں پوری دنیا کا رکارڈ توڑ دیا، بھارت کو بھی پتا چلا ہے اتنی لمبی آتش بازی کسی آتش فشاں میں تبدیل ہوسکتی ہے۔