فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خیبر پختونخوا پولیس کی ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافے کی ضرورت پر زور ، آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا اور پاکستان کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایاکہ فیلڈ مارشل نے بنوں گیریژن کے واقعے کے شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور بنوں سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت کی۔فیلڈ مارشل نے سکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل حوصلے اور جرات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہاکہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اس کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہے، دہشت گردوں کے تمام سہولت کاروں، مددگاروں اور مجرموں کا بے رحمی سے تعاقب کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھاکہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ہر قیمت پر کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا اور خطے میں دہشت گردی کے اصل چہرے کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔
شہریوں کو موبائل فون پر موسمی صورتحال کی پیشگی اطلاع دی جائے، وزیراعظم کی ہدایت
فیلڈمارشل کا کہنا تھاکہ ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا اور پاکستان کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے قانون نافذ کرنے والے سول اداروں کی صلاحیت میں اضافے اور بالخصوص خیبر پختونخوا پولیس کی ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا اور اس ضمن میں فوری اور ترجیحی اقدامات کےلیے متعلقہ حکومتی اداروں پر زور دیا۔فیلڈ مارشل نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھانے میں فوج کی حمایت کا اعادہ کیا۔خیال رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 13 فوجی شہید ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے 14 خوارج ہلاک کردیے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر کبھی رائے نہیں دیتا، بیرسٹر گوہر
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل نے جائے گا ا ایس پی
پڑھیں:
سکھ یاتریوں کی آمد کے پیش ِ نظر لاہور پولیس کے فول پروف سکیورٹی مکمل طور پر الرٹ
لاہور پولیس پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کی فول پروف سکیورٹی کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ گوردواروں اور سکھ یاتریوں کی رہائش گاہوں کے گرد سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔سی سی پی او لاہور نے تمام سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ سکھ یاتریوں سے متعلق سکیورٹی ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اقلیتی عبادت گاہوں کی چار دیواری، سکیورٹی کیمروں، خاردار تاروں اور دیگر حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس افسران متعلقہ فوکل پرسنز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور مہمان سکھ یاتریوں کی حفاظت کے لیے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکار مکمل طور پر الرٹ رہیں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات پولیس ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مؤثر چیکنگ کو یقینی بنائیں۔سی سی پی او نے مزید کہا کہ ڈولفن اسکواڈ، پیرو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں شہر بھر میں مسلسل پٹرولنگ کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس انسدادِ جرائم کے ساتھ ساتھ تمام مذہبی اقلیتوں کو بھی بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔