شہریوں کو موبائل فون پر موسمی صورتحال کی پیشگی اطلاع دی جائے، وزیراعظم کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں بارشوں اور سیلابی صورتحال پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو شہریوں کے موبائل فون پر پیغامات کے ذریعے موسمی صورتحال کی پیشگی اطلاع دینے کی ہدایت کر دی ہے۔ڈان نیوز کے مطابق چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں حالیہ بارشوں کی صورتحال پرآگاہی فراہم کی۔
وزیرِ اعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ملک بھر میں اور بالخصوص بالائی علاقوں میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں رہنے اور معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔شہباز شریف نے چئیرمین این ڈی ایم اے کو ریسکیو اداروں، ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومتوں سے رابطے مزید فعال کرنے کے بھی احکامات دیئے ہیں۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے 5 خواتین اور 8 بچوں سمیت 19 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے، سیلابی ریلے کے باعث سوات سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں 13 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ْ
ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر کبھی رائے نہیں دیتا، بیرسٹر گوہر
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ڈی ایم اے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے 2 نئے سفراء کی تعیناتی کی منظوری دے دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے 2 نئے سفراء کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور روس میں نئے سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وزیراعظم کی جانب سے منظوری دے دی گئی ہے، منظوری وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سفارش پر بھیجی گئی سمری پر دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شفقت علی خان متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے، شفقت علی خان اس وقت وزارت خارجہ کے ترجمان کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں وہ اس سے پہلے پاکستان کے پولینڈ اور روس میں سفیر رہ چکے ہیں۔
عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کو روس میں نیا سفیر تعینات کر دیا گیا ہے۔