شہریوں کو موبائل فون پر موسمی صورتحال کی پیشگی اطلاع دی جائے، وزیراعظم کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
شہریوں کو موبائل فون پر موسمی صورتحال کی پیشگی اطلاع دی جائے، وزیراعظم کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )ملک بھر میں بارشوں اور سیلابی صورتحال پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو شہریوں کے موبائل فون پر پیغامات کے ذریعے موسمی صورتحال کی پیشگی اطلاع دینے کی ہدایت کر دی ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں حالیہ بارشوں کی صورتحال پرآگاہی فراہم کی۔
وزیرِ اعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ملک بھر میں اور بالخصوص بالائی علاقوں میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں رہنے اور معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔شہباز شریف نے چئیرمین این ڈی ایم اے کو ریسکیو اداروں، ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومتوں سے رابطے مزید فعال کرنے کے بھی احکامات دیئے ہیں۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے 5 خواتین اور 8 بچوں سمیت 19 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے، سیلابی ریلے کے باعث سوات سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں 13 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ادھر بلوچستان میں بھی سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ہے، ژوب میں پکنک منانے کے لیے آئی فیملی کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہنے سے بچی سمیت 4 خواتین جاں بحق ہو گئی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفیلڈ مارشل کا کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ، شہدا کی نمازجنازہ میں شرکت اور زخمیوں کی عیادت فیلڈ مارشل کا کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ، شہدا کی نمازجنازہ میں شرکت اور زخمیوں کی عیادت امریکہ نے ویزا کے لیے سوشل میڈیا کی نئی شرط عائد کردی،امیدواروں کی آن لائن سرگرمیوں کی بھی چھان بین کی جائے گی صدر مملکت اور وزیراعظم کی سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی مذمت گوجرانوالہ: ایک بیٹی کوپسند کی شادی، دوسری کو اسکی مدد پر قتل کیا، گرفتار والدین کا اعتراف ویسٹ انڈین کپتان کا غلط فیصلوں پر امپائرز کے احتساب کا مطالبہ پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12 ماہ میں بڑی کمی آگئی، بلوم برگCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
گیلپ سروے کے نتائج ملک کی سیاسی و اقتصادی صورتحال میں استحکام کے عکاس ہیں؛ وزیراعظم
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سروے کے مطابق کاروباری اداروں کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد گزشتہ چار سالوں کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے، جو کہ انتہائی خوش آئند ہے ، بہتر ہوتے معاشی اشاریے، بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری شفافیت کا ثبوت ہیں۔
شہباز شریف نے ملکی معیشت کے بارے میں حالیہ گیلپ سروے بزنس کانفیڈنس انڈیکس رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا، کہا کہ ملکی معاشی سمت کا یہ اسکور 2021 کی چوتھی سہ ماہی کے بعد بلند ترین سطح ہے، گیلپ سروے کے نتائج ملک کی سیاسی و اقتصادی صورتحال میں استحکام کے عکاس ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی اقدامات اور اصلاحاتی ایجنڈے سے سسٹم میں شفافیت آئی، تاجر برادری کیلئے آسانیاں پیدا ہوئیں، ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن، توانائی شعبے میں اصلاحات نے کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے نئی راہیں کھولیں۔
وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان
وزیراعظم نے کہا کہ بہتر ہوتے معاشی اشاریے، بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری شفافیت کا ثبوت ہیں، میکرو اکنامک اصلاحات کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ حکومت ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کررہی ہے، حال ہی میں پی ایس ای 100 انڈیکس1 لاکھ 47 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ان کی معاشی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، حکومت کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کیلئے مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، کاروباری برادری سے مشاورت کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جارہا ہے۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کا امکان، الرٹ جاری