صدر آزاد جموں و کشمیر سے چوہدری محمدیاسین کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
سٹی 42 : صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری محمدیاسین کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلی ملاقات ایوانِ صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔ اس موقع پر ملاقات میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورپاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین نے آزادکشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔
مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا
دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
جنرل ساحر شمشاد مرزا ، سعودی چیف آف جنرل اسٹاف ملاقات، اہم امور پر تبادلہ
ریاض(ویب ڈیسک) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقات کی ہے، جس میں عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ دونوں اعلیٰ افسران کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات اور پائیدار دفاعی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ان کی خدمات کے اعتراف میں کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر آف دی ایکسیلنٹ کلاس سے بھی نوازا گیا۔
سعودی عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔