data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد اب پرتگال نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ پرتگالی حکومت کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی سمیت وعدہ کیے گئے دیگر اقدامات پورے نہیں کیے، اس لیے یہ فیصلہ ناگزیر ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج برطانیہ نے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں دونوں کے لیے امن کی امید کو دوبارہ اجاگر کرتے ہوئے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اس سوچ کے تحت کیا گیا ہے کہ خطے میں دیرپا امن صرف دو ریاستی حل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانیہ کا یہ فیصلہ دنیا کے 140 سے زیادہ ممالک کے مؤقف سے ہم آہنگ ہے، لیکن یہ قدم اسرائیل اور اس کے قریبی اتحادی امریکا کے لیے یقیناً تشویش اور ناراضی کا باعث بنے گا۔

کینیڈا اور آسٹریلیا بھی پہلے ہی فلسطین کو ریاست تسلیم کر چکے ہیں، جب کہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے جاری اجلاس کے دوران مزید ممالک بھی اس صف میں شامل ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ برطانیہ نے رواں برس جولائی میں اسرائیل کو واضح پیغام دیا تھا کہ اگر غزہ کی تباہ کن صورتِ حال ختم نہ ہوئی تو لندن فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کر لے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم اسٹارمر نے واضح کیا تھا کہ اسرائیل اگر جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی، مغربی کنارے پر قبضے سے دستبرداری اور امن مذاکرات شروع کرنے جیسے اقدامات نہیں کرتا تو برطانیہ کے پاس اس فیصلے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

لندن میں فلسطینی مشن کے سربراہ حسام زملط نے برطانوی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف فلسطین کے لیے بلکہ برطانیہ کی اپنی ذمہ داریوں کی تکمیل کے لیے بھی ناگزیر تھا۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ انصاف اور امن کے اصولوں پر مبنی ہے اور ماضی کی تاریخی غلطیوں کے ازالے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

دوسری جانب نیویارک میں پرتگالی وزیر خارجہ پاولو رینجل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنا پرتگال کی خارجہ پالیسی کا ایک مستقل اور بنیادی مؤقف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن کا واحد راستہ دو ریاستی حل ہے۔ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ صرف ریاست کو تسلیم کر لینے سے غزہ میں جاری انسانی بحران ختم نہیں ہوگا، لیکن فوری جنگ بندی ناگزیر ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فلسطین کو ریاست ریاست تسلیم کر تھا کہ کے لیے

پڑھیں:

ایشز سیریز ، آسٹریلیا کا پہلے ٹیسٹ کیلیے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سڈنی (اسپورٹس ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ کپتان پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پیٹ کمنز کمر کی انجری سے مکمل صحت یاب نہ ہوپانے کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب نہیں۔ آسٹریلوی اسکواڈ میں اسٹیو اسمتھ کپتان ، شان ایبٹ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، اسکاٹ بولینڈ، مارنس لبوشین، ایلکس کیری اور نیتھن لائن شامل ہیں۔اس کے علاوہ برینڈن ڈوگٹ، مچل اسٹارک، کیمرون گرین، جیک ویدیرالڈ، جوش ہیزل ووڈ، بیو ویبسٹر اور ٹریوس ہیڈ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اسپورٹس ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • ایشز سیریز ، آسٹریلیا کا پہلے ٹیسٹ کیلیے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان
  • سال 2025 کا عظیم اور روشن ’سپر مون‘ آسٹریلیا میں نمودار
  • آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے پہلے مقابلے کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
  • ایشیز سیریز، آسٹریلیا کا پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان
  • برطانیہ میں ویپ کا استعمال سگریٹ نوشی سے بڑھ گیا
  • پی ایس ایل ٹیم مالکان کا مطالبہ تسلیم، بورڈ کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا
  • فلسطین کے مسئلہ پر پاکستان اور ترکیہ مل کر کام جاری رکھیں گے
  • اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مسئلہ فلسطین سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کی استنبول روانگی، فلسطین میں صورتحال پر بین الاقوامی اجلاس میں شرکت
  • پاکستان کی سفارتی کامیابیاں دنیا تسلیم کرتی ہے، عطاء اللہ تارڑ