آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی وزرا میں مذاکرات ناکام، احتجاج کی کال برقرار
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی وزرا میں مذاکرات ناکام، احتجاج کی کال برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز
مظفر آباد(آئی پی ایس) آزاد جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی وزرا کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے۔
تفصیلات مطابق وفاقی حکومت کے دو وزرا طارق فضل چوہدری اور امیر مقام آزاد کشمیر حکومت اور ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کی ثالثی کے لیے مظفر آباد گئے تھے تاہم یہ مذاکرات ناکام ہوگئے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کی ضد اور غیرلچکدار رویہ مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا اور مذاکرات کے دوران ایکشن کمیٹی کےمطالبات بدلتے رہے۔
حکومتی ذرائع نے کا کہنا ہے کہ ہر معاہدے کے بعد ایکشن کمیٹی نئی شرائط سامنے لےآتی، تاجروں کے لیے بجلی پر مزید سبسڈی اور ججز کی پنشن ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تاہم بعد میں ایکشن کمیٹی کی جانب سے بات چیت ختم کر دی گئی۔
دوسری جانب مذاکرات کی ناکامی کے بعد ایکشن کمیٹی رہنما نے کہاکہ 29 ستمبر کے لاک ڈاؤن کی کال برقرار رہے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمشرق وسطیٰ کے بحران پر امریکا کا نیا مؤقف، مسلم قیادت کو 21 نکاتی پلان پیش کر دیا پاک سعودیہ معاہدہ مسلم ممالک کے تعاون سے علاقائی سکیورٹی کے جامع نظام کی شروعات ہے: ایرانی صدر کا پہلا رد عمل انڈیا: لداخ میں خودمختاری کے مطالبے پر احتجاج، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک مصطفی کمال نے آئندہ پانچ سال میں 30 ارب ڈالر فارما ایکسپورٹ کا ہدف مقرر کر دیا ایٹم بم بنانے کی کبھی کوشش کی اور نہ کریں گے، ایرانی صدر نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پی ٹی آئی رہنما فلک جاویدکو گرفتار کرلیا انڈونیشیا کا بڑا فیصلہ؛ غزہ میں امن فوج کیلیے 20 ہزار سے زائد اہلکار بھیجنے کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عوامی ایکشن کمیٹی مذاکرات ناکام
پڑھیں:
’عوام خود کو ایکشن کمیٹی سے الگ کردیں‘، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ عوام کو چاہیے کہ وہ خود کو ایکشن کمیٹی سے الگ کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: جتھوں کے زور پر مطالبات مانوں گا اور نہ ہی اسمبلی توڑوں گا، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق
پیر کے روز آزاد کشمیر کے شہر باغ میں پاکستان زندہ باد کنونشن کا انعقاد ہوا، کنونشن میں سابق وزیراعظم آزادکشمیر، سردار عتیق احمد خان، سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان، صدرمسلم لیگ نواز شاہ غلام قادر، وزیر حکومت سردار میراکبرخان، سابق وزیر راجہ محمد یاسین خان، سابق وزیر مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ، میجر سردار نصراللہ خان،مولانا امتیاز احمد صدیقی، سردار عبدالرشید چغتائی ایڈووکیٹ اور دیگر سیاسی و دینی قیادت نے شرکت کی۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے باغ میں پاکستان زندہ باد کنونشن‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو چاہیے کہ وہ خود کو ایکشن کمیٹی سے الگ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ان لوگوں کو اپنے سر پر ہرگز نہیں چڑھنے دیں گے، یہ تو کل تک اپنے والد کو بھی گالیاں دینے سے نہیں چوکتے۔
یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق جلسہ: راولاکوٹ ’پاکستان اور پاک فوج زندہ باد‘ کے نعروں سے گونج اٹھا
راجہ فاروق حیدر نے ایکشن کمیٹی کے خلاف بھرپور غصے کا اظہار کیا کہ ایسی زبان اور رویے سے عوام کو دوری اختیار کرنی ہوگی تاکہ معاشرتی بگاڑ نہ پھیلے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آزاد کشمیر پاکستان زندہ باد کنونشن راجہ فاروق حیدر سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان