شام میں عبوری پارلیمنٹ کے انتخابی عمل کا اعلان، نئی پارلیمان کی ابتدائی مدت 30 ماہ ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
شام میں عبوری پارلیمنٹ کے انتخابی عمل کا انعقاد 5 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ یہ عمل رواں سال کے اوائل میں اعلان کردہ آئینی اعلامیے کے تحت ہوگا۔
عبوری قانون ساز اسمبلی 5 سالہ مدت کے لیے قائم کی جائے گی جس میں 210 ارکان شامل ہوں گے۔ ان میں سے 140 ارکان کو انتخابی کمیشن کی نگرانی میں مقامی کمیٹیاں نامزد کریں گی جب کہ 70 ارکان کا براہِ راست تقرر صدر احمد الشرع کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: شام میں آئین کی تشکیل نو اور انتخابات میں 4 سال لگ سکتے ہیں، احمد الشرع
انتخابی کمیشن کے مطابق یہ عمل شام کے مختلف صوبوں کی انتخابی حلقہ بندیوں میں ہوگا تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا تمام صوبے اس میں شریک ہوں گے یا نہیں۔
اگست کے آخر میں حکومت نے اعلان کیا تھا کہ سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال کے باعث دروز اکثریتی صوبہ السویدا اور کرد اکثریتی علاقوں الرقہ و الحسکہ میں انتخابی عمل مؤخر کیا جائے گا۔ یہ علاقے حالیہ مہینوں میں جھڑپوں اور عدم استحکام کا شکار رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: شام: صدر احمدالشرع نے 5 سالہ عبوری مدت کے آئینی اعلامیہ پر دستخط کر دیے
مارچ میں منظور کیے گئے آئینی اعلامیے کے مطابق عبوری پارلیمنٹ کی ابتدائی مدت 30 ماہ ہوگی جس میں توسیع کی جا سکے گی۔ یہ پارلیمنٹ مستقل آئین کی منظوری اور نئے عام انتخابات تک اپنا کردار ادا کرے گی۔
واضح رہے کہ احمد الشرع کی قیادت میں جنگجوؤں نے گزشتہ دسمبر میں اچانک کارروائی کے بعد طویل عرصے سے برسرِاقتدار صدر بشارالاسد کو معزول کر کے عوامی اسمبلی کو تحلیل کر دیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئین احمد الشرع پارلیمان شام.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: احمد الشرع پارلیمان احمد الشرع
پڑھیں:
9 مئی مقدمات،علیمہ، عظمی خان، اعظم سواتی سمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)نو مئی کے مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان، عظمی خان اور اعظم سواتی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی جلا ئوگھیرا ئوکے 6 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔(جاری ہے)
جج ارشد جاوید نے ملزمان اعظم خان سواتی، علیمہ خان، عظمی خان ، جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی۔عدالت میں علیمہ خان اور عظمی خان کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا ، اعظم خان سواتی ،حافظ فرحت عباس سمیت دیگر نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔