وزیراعظم آزاد کشمیر نے سہیلی سرکار کمپلیکس فیز 1 کا سنگ بنیاد رکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
منصوبے پر 19 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زیادہ لاگت آئے گی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے منصوبے کی بروقت اور معیاری تعمیر کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے سہیلی سرکار کمپلیکس فیز 1 کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور، وزراء حکومت فیصل ممتاز راٹھور، میاں عبدالوحید، پیر مظہر سعید شاہ، دیوان علی خان چغتائی، چوہدری اظہر صادق، احمد رضا قادری، چوہدری رشید، بازل نقوی، چوہدری اخلاق، اکبر ابراہیم اور محمد اکمل سرگالہ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو پراجیکٹ ڈائریکٹر تعمیرات عامہ نے سہیلی سرکار کمپلیکس فیز 1 منصوبے کے ڈیزائن پر تفصیلی بریفنگ دی۔ منصوبے پر 19 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زیادہ لاگت آئے گی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے منصوبے کی بروقت اور معیاری تعمیر کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی معیاری تعمیر کیلئے فنڈز کی کمی نہیں ہونے دیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے وزراء حکومت کے ہمراہ دربار عالیہ حضرت سائیں سہیلی سرکار پر حاضری دی، ملکی سلامتی، شہداء کشمیر و فلسطین کیلئے خصوصی دعا مانگی اور دربار پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سہیلی سرکار
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔