راولپنڈی:

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ماجد حسین گادی نے سابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری عدنان کے قتل کیس میں نامزد مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے ضمانت کی منظوری کے ساتھ 10،10 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی جاری کر دیا۔

چوہدری تنویر کو 17 جون کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اُن پر الزام تھا کہ انہوں نے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان کے قتل کی سازش اور منصوبہ بندی میں کردار ادا کیا۔

قتل کا مقدمہ 12 فروری 2024 کو تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ چوہدری عدنان کو پولیس لائنز گیٹ کے قریب ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

مقدمے میں چوہدری تنویر کے علاوہ اسامہ چوہدری، دانیال چوہدری اور چوہدری چنگیز بھی نامزد ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج نے دورانِ سماعت ریمارکس دیے کہ ملزم کے خلاف ریکارڈ میں کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں اور بغیر شواہد کسی شخص کو طویل عرصے تک گرفتار نہیں رکھا جا سکتا۔ عدالت نے ہدایت دی کہ ملزم مقدمے کی پیروی کرے اور عدالت کی طلبی پر پیش ہوگا۔

سماعت کے دوران وکیلِ صفائی چوہدری یاسر کا کہنا تھا کہ چوہدری تنویر نے اس مقدمے میں اپنی بے گناہی ثابت کر دی ہے اور قتل سازش سے متعلق کوئی شواہد عدالت میں پیش نہیں کیے جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام ضمانتی مچلکے تھوڑی دیر میں عدالت میں جمع کرا دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ چوہدری تنویر دل کے شدید عارضے میں مبتلا ہیں اور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ہیں، عدالت نے حکم دیا کہ ان کی ضمانت منظور کے بعد فوری رہا کردیا جائے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چوہدری تنویر قتل کی

پڑھیں:

ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس؛ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر پر فرد جرم عائد

اسلام آباد:

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر فرد جرم عائد کر دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال سے متعلق کیس پر سماعت کی۔

عدالتی حکم پر سردار تنویر الیاس عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان پر فرد جرم عائد کی گئی۔ سردار تنویر الیاس نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرکے کیس کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • علامہ راجہ ناصر عباس کا ہمشیرہ کی وفات پر سید حسین زیدی سے اظہار تعزیت
  • ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس:سابق وزیراعظم آزاد کشمیر پر فرد جرم عاید
  • پاکستان اور اٹلی کا مضبوط دوطرفہ شراکت داری کے اعادے پر اتفاق، اوورسیز کمیونٹی پل کا کردار ادا کر رہی ہے: چیئرمین سینیٹ
  • ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس پر فرد جرم عائد
  • ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر پر فرد جرم عائد
  • سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں فردِ جرم عائد
  • سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر فرد جرم عائد کردی گئی
  • ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس؛ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر پر فرد جرم عائد
  • توقع ہے  رانا ثنا پارلیمانی پارٹی کے لیے تقویت کا باعث بنیں گے‘ عرفان صدیقی 
  • گلوبل صمود فلوٹیلا پر مختصر وقت میں 7 بار حملہ ہو چکا: مشتاق احمد خان