—فائل فوٹو

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس پر ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال کے کیس میں فرد جرم عائد کر دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال سے متعلق کیس پر سماعت کی جس سلسلے میں سردار تنویر الیاس عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر پر فرد جرم عائد کی جس پر انہوں نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

عدالت نے ملزم کے صحت جرم سے انکار پر آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: تنویر الیاس

پڑھیں:

جماعت اسلامی نے میئر کراچی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

کراچی:

جماعت اسلامی نے میئر کراچی کیخلاف توہین عدالت پر فوری سماعت کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے معاہدوں کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔ مرتضیٰ وہاب نے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارکوں پر کمرشل سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

مئیر کراچی نے رفاہی پلاٹوں کو اب تک واگزار نہیں کرایا۔ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر مئیر کراچی توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔ مئیر کراچی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جلد سماعت کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی وندے ماترم مہم ،عمر عبداللہ کا انکار
  • سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں صحت سہولیات کی کمی پر سماعت
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی “وندے ماترم” مہم،ریاستی حکومت کا انکار
  • جماعت اسلامی نے میئر کراچی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
  • انسداد دہشت گردی عدالت کا علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • کراچی میں لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست مسترد
  • امریکا اور اقوام متحدہ کی شامی صدر پر عائد پابندیاں ختم، دہشتگردوں کی فہرست سے نام خارج
  • مسرت اور جمشید چیمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • فاسٹ بولر عرفان جونیئر پر آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ کا جرم ثابت، پابندی عائد
  • سپریم کورٹ: 27ویں آئینی ترمیم پر دلچسپ ریمارکس، کیس کی سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی