معرکہ حق بھارت کی یادداشت سے کبھی ختم نہیں ہوگا:فیلڈ مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز

کراچی(آئی پی ایس ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ معرکہ حق بھارت کی یادداشت سے کبھی ختم نہیں ہوگا۔شہر قائد میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پی این ایس رہبر میں پاکستان نیوی کی پاسنگ آٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دوست ملک ترکی، بجرین، عراق، فلسطین اور جبوتی کے کامیاب کیڈٹس کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ، آپ پاک بحریہ کا حصہ بننے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایواڈ جیتنے والے کیڈٹس اپنی شاندار کارکردگی پر خصوصی تعریف کے مستحق ہیں، پریڈ میں کیڈٹس کا مثالی ٹرن آٹ پاکستان نیول اکیڈمی کے اعلی معیار کا مظہر ہے، اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو جاری رکھیں۔فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ ترقی کیلئے عوام اور فوج کے درمیان مضبوط رشتہ ناگزیر ہے۔

، بحری جنگ کا میدان تیزی سے تبدیل ہورہا ہے، خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے مسائل بڑھ رہے ہیں ، پاکستان کے لیے مضبوط میری ٹائم فورس رکھنا ناگزیز ہوچکا ہے۔سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشتگردی کی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، معرکہ حق بھارت کی یادداشت سے کبھی ختم نہیں ہوگا،ہماری دشمن بھارت متکبرانہ اور جارحانہ رویے کا مسلسل مظاہرہ کررہا ہے ، پاکستان کے موثر جواب نے پورے خطے کو بڑے تنازع سے بچا لیا ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی فوجی طاقت اور جعلی اسٹریٹجک پلان سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے، بھارت نے دہشت گردی خلاف کارروائی کے بہانے دوبارہ پاکستان پر بلاجواز حملے کیے ، بھارت کی اشتعال انگیزی کے باوجود پاکستان سے تحمل کا مظاہرہ کیا، آج پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل سٹبلائزر کے طور پر جانا جاتا ہے۔

فیلد مارشل نے مزید کہا کہ کشمیر کے تنازع کو حل کرنا ہوگا، کشمیری بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں ، ایسے وقت میں ہمیں کشمیریوں کو یاد رکھنا چاہیے، حق خوداداریت کی جدوجہد کے لیے کشمیریوں کے ساتھ ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کا حامی ہے۔قبل ازیں پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پریڈ کا معائنہ کیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات بھی تقسیم کیے، تقریب میں پاک بحریہ کے اعلی افسران بھی شریک ہوئے اورفارغ التحصیل کیڈٹس کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر کراچی میں پاک بحریہ کے کیڈٹس کی پاسنگ آٹ پریڈ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے، تقریب میں اہم شخصیات کے علاوہ غیر ملکی سفارت کار بھی شریک ہوئے۔پاسنگ آٹ پریڈ میں فارغ التحصیل کیڈٹس سے ذمہ داریوں کا حلف لیا گیا، تقریب میں مہمان خصوصی فیلڈ جنرل مارشل عاصم منیر نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاس آٹ ہونے والے کیڈٹ عبدالرحمن کو اعزازی شمشیر حاصل سے نوازا۔

دوسری جانب پاک بحریہ کے زیراہتمام ایک پروقار پاسنگ آٹ پریڈ ہوئی ہے جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خصوصی شرکت کی۔ پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پریڈ کا معائنہ کیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات بھی تقسیم کیے، تقریب میں پاک بحریہ کے اعلی افسران بھی شریک ہوئے اورفارغ التحصیل کیڈٹس کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر کراچی میں پاک بحریہ کے کیڈٹس کی پاسنگ آٹ پریڈ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے، تقریب میں اہم شخصیات کے علاوہ غیر ملکی سفارت کار بھی شریک ہوئے۔پاسنگ آ ئوٹ پریڈ میں فارغ التحصیل کیڈٹس سے ذمہ داریوں کا حلف لیا گیا، تقریب میں مہمان خصوصی فیلڈ جنرل مارشل عاصم منیر نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاس آٹ ہونے والے کیڈٹ عبدالرحمن کو اعزازی شمشیر حاصل سے نوازا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیر اعظم نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کردی وزیر اعظم نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کردی سانحہ سوات پر ڈی سی کے بجائے وزیر اعلی گنڈا پور کو معطل کیا جائے: عطا تارڑ شمالی وزیرستان میں خود کش دھماکا، 8 سیکیورٹی اہلکار شہید پاکستان عالمی سطح پر خودمختار ڈیفالٹ رسک میں بہتری لانے والا سرفہرست ملک بن گیا لوگ پنجاب سے مرنے نہیں، سیر کے لیے گئے،کے پی حکومت تماشائی ہے:عظمی بخاری سپریم کورٹ کے فیصلے سے دکھ اور مایوسی ہوئی، ہمارا مینڈیٹ چوروں کو دے دیا گیا، بیرسٹر گوہر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے میں پاک بحریہ کے میں فیلڈ مارشل پاسنگ آٹ پریڈ بھی شریک ہوئے سے نوازا پریڈ میں کے لیے

پڑھیں:

اہم سفارتی پیش رفت: وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ٹرمپ سے ملاقات، امن کے کردار کا اعتراف

پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ تعلقات نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا. وائٹ ہاؤس میں دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان خوشگوار ملاقات نے دنیا کی توجہ سمیٹ لی۔واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم شہبازشریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پرجوش خیر مقدم کیا. وائٹ ہاؤس کے اوول آفس کے دوستانہ ماحول میں ہونے والی بیٹھک ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہی.اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شریک تھے۔وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے تعاون پر گفتگو ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر زور دیا. وزیراعظم نے پاک-امریکا تجارتی معاہدے پر صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر کیا اور انہیں دورہ پاکستان کی دعوت بھی دے دی۔امریکی کمپنیوں کے لیے زراعت، آئی ٹی، معدنیات اور توانائی میں سرمایہ کاری کی پیشکشیں بھی سامنے رکھی گئیں. شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور یہ روابط دونوں ممالک کے لیے یکساں مفید ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کی بھرپور تعریف کی. ان کی جرات مندانہ، بہادرانہ اور فیصلہ کن قیادت کو سراہتے ہوئے باور کرایا کہ صدر ٹرمپ غزہ سمیت دنیا بھر میں تنازعات ختم کرانے کی مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں. امریکی صدر کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ہوئی اور جنوبی ایشیا بڑے سانحے سے بچا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی کوششوں کے اعتراف اور غزہ، مغربی کنارے سمیت مشرق وسطیٰ میں امن بحالی کے لیے مسلم رہنماؤں کے ساتھ مشاورت پر بھی ٹرمپ کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف اور سید عاصم منیر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، امن کا داعی قرار دیدیا
  • وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل اور مارکو روبیو ہاتھ میں ہاتھ ڈالے خوشگوار موڈ میں نظر آئے
  • اہم سفارتی پیش رفت: وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ٹرمپ سے ملاقات، امن کے کردار کا اعتراف
  • شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے
  • شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ہمراہ
  • وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر سے ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک ہوئے  
  • پاک امریکا سربراہ ملاقات ختم، شہباز شریف وائٹ ہاؤس سے نیویارک روانہ ہو گئے, فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ہمراہ تھے
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے، صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات ہوگی
  • معرکہ حق پاکستان کی عظیم فتح، فیلڈ مارشل نے دکھایا جنگیں کیسے لڑی جاتی ہیں،وزیراعظم