پاکستان نیول اکیڈمی میں کمیشننگ پریڈ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مہمان خصوصی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں پاک بحریہ کی 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تھے۔
تقریب کے آغاز پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پریڈ گراؤنڈ میں پہنچنے پر چاق و چوبند دستے کی جانب سے پیش کی گئی سلامی قبول کی۔ اس موقع پر انہوں نے کیڈٹس کی مارچنگ کا معائنہ بھی کیا، جس کے دوران نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ قابلِ دید تھا۔
پریڈ کے دوران آرمی چیف نے کورس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے۔ تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام، دفاعی اداروں کے نمائندے، غیر ملکی مہمان اور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔
اس یادگار موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نوجوان کیڈٹس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں وطن کی خدمت اور دفاع کے لیے اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کا پیغام دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دفاعی ادارے مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے ہر لمحہ چوکس اور تیار ہیں۔
پاسنگ آؤٹ تقریب پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ تربیت، نظم و ضبط اور وطن سے وفاداری کا عملی مظہر بنی، جو اس ادارے کے اعلیٰ معیار اور عظیم روایات کا ثبوت ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی