ویب ڈیسک: پاکستان نیول اکیڈمی ”پی این ایس رہبر“ میں 123ویں مڈشپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی شاندار کمیشننگ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تھے۔

 پریڈ کے آغاز پر نیوی کے چاق و چوبند دستے نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پرتپاک سلامی پیش کی۔  فیلڈ مارشل نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا اور حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کامیاب کیڈٹس کو سراہا۔

مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا

 اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے۔  کیڈٹ عبدالرحمان نے بہترین کارکردگی پر ”سورڈ آف آنر“ کا اعلیٰ اعزاز حاصل کیا۔

 تقریب میں اعلیٰ عسکری و سول حکام، کیڈٹس کے والدین اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔  پریڈ کے دوران کیڈٹس کی پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور جذبۂ حب الوطنی کا مظاہرہ قابل دید تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل

پڑھیں:

سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد

لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار