پاکستان نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مہمان خصوصی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک:پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مہمان خصوصی، تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نیوی کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔
پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نیوی کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 123 ویں مڈشپ مین، 31 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کمیشننگ پریڈ کا معائنہ کیا، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، جس کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاس آؤٹ ہونے والے پوزیشن ہولڈرز کیڈٹس کو انعامات دیے۔
مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا
پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹ عبدالرحمن نے سورڈ آف آنر کا اعزاز حاصل کیا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ
پڑھیں:
آذربائیجان: یوم فتح پر خصوصی پریڈ، جدید ہتھیاروں کی نمائش، پاکستانی دستے کی خصوصی شرکت
باکو (نوائے وقت رپورٹ) آذربائیجان کے یوم فتح کی پریڈ میں پاک فوج کے خصوصی دستے نے شرکت کی۔ قومی پرچم تھامے ہوئے پاکستانی فوجی دستے نے مہمانوں کو سلامی دی۔ پاکستانی ہیلی کاپٹرز نے بھی ترکیہ اور آذربائیجان کے ساتھ ملکر فلائی پاسٹ میں حصہ لیا۔ باکو کی فضاؤں میں جے ایف 17 تھنڈر اور ایف16 طیاروں کی گھن گرج سنائی دی۔ زمین پر ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ہوئی۔ دیکھنے والوں نے پاکستان‘ آذربائیجان اور ترکیہ کے فوجی دستوں کی مہارت کو خوب سراہا۔