یونان کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 5 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
لاہور:
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار راجا کی ہدایات پر کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا اور یونان کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں خاتون اور اشتہاری، لیبیا میں اغوا اور تشدد میں ملوث انسانی اسمگلر بھی شامل ہے، جن میں محمد اشرف عرف اشرف سلیمی، وکی گمن، محمد سہیل، شاہد فاروق، خدیجہ نامی خاتون چامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو سیالکوٹ، گجرانوالہ اور منڈی بہاالدین کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، گرفتار انسانی اسمگلر محمد اشرف 2024 میں ہونے والے یونان کشتی حادثے میں ملوث ہے اور ملزم کا نام ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز میں شامل تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے 3 شہریوں کو یونان بھجوانے کے لیے فی کس 25 لاکھ روپے ہتھیائے، ملزم نے غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے شہریوں کو یونان بھجوانے کی کوشش کی لیکن کشتی حادثے میں شہریوں کی موت واقع ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف 3 مقدمات درج ہیں اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا حصہ ہے، خاتون انسانی اسمگلر خدیجہ نے شکایت کنندہ کو اٹلی بھجوانے کے نام پر 2500 امریکی ڈالر اور 38 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے تھے۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ اشتہاری ملزم وکی گھمن نے شہری کو کینیڈا بھجوانے کے نام پر 12 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے، گرفتار ملزم سہیل فاروق نے متاثرین کو سعودی عرب بھجوانے کے لیے 13 لاکھ روپے اور شاہد فاروق نامی انسانی اسمگلر نے شہریوں کو رومانیہ بھجوانے کے نام پر 7 لاکھ روپے ہتھیائے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہےاور بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہوگئے تھے۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے بتایا کہ ملزم کشتی حادثے میں انسانی اسمگلر بھجوانے کے شہریوں کو میں ملوث
پڑھیں:
شفیق موڑپرفائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک‘ساتھی زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شفیق موڑپاورہاؤس کے قریب شاہین فورس کے اہلکاروں اورمسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک اوردوسرے ملزم کو زخمی کو حالت میں گرفتار کرلیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا، تفصیلات کے مطابق سمن آباد تھانے کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 19 شفیق موڑ پاور ہاؤس اقصیٰ مسجد شاہین فورس کیاہلکاروں اورمسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا پولیس اور مسلح ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیرشہری بھی زخمی ہوا،زخمی حالت میں گرفتار ڈکیتوں اورزخمی راہ گیر شہری کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ایک شدید زخمی ملزم دوران علاج دم توڑ گیاایس ایچ اوسمن آباد بن یامین نے بتایا کہ ہلاک ڈکیت کی شناخت اسامہ اورزخمی حالت میں گرفتارملزم کی شناخت نورمحمد کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی راہ گیر شہری کا نام 20 سالہ حسنین ولد مدثرمعلوم ہوا ہے، انھوں نے بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینے ہوئے2 آئی فون سمیت 4 موبائل فون، پرس ، اسلحہ برآمد کیا گیا ہے پولیس مقابلے میں ہلاک اورزخمی حالت میں گرفتار ملزم کاسابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیاجارہا ہے۔