اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)کسی بھی مجبوری کے باعث حج پر نہ جانے والے رجسٹرڈ عازمین کیلئے خوشخبری آگئی، پالیسی دستاویز کے مطابق بیماری کے باعث سفر نہ کرنے والا شخص پیسے واپس یا کسی اور کو نامزد کرسکتا ہے تاہم حج پر نہ جانے کی ٹھوس وجہ اور ثبوت پیش کرنا ہوگا۔ فوت ہونے والے کی جگہ کوئی بھی رشتہ دار حج پر جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

دستاویز مجبوری کی وجہ سے حج پر نہ جانے والا شخص بھی کسی کونامزد کرسکتا ہے، بوجہ مجبوری حج پرنہ جاسکنے والے شخص کورقم واپس لینے کا بھی اختیارہوگا، رقم واپسی یا متبادل شخص کوحج پر بھجوانے کے لیے ٹھوس وجہ بتانا ہوگی۔رجسٹرڈ حاجی کی بیماری یا انتقال کا دستاویزی ثبوت بھی لازمی قرار دے دیا گیا، حج پر نہ جانے کی وجہ درج کرکے اسٹیمپ پیپرجمع کرانا ہوگا، درخواست کے ہمراہ بینک رسید اور شناختی کارڈ کی کاپی بھی دینا ہوگی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

چیٹ جی پی ٹی کا نیا فیچر جو آپ کیلئے بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوگا

اکثر ایسا ہوتا ہے جب چیٹ جی پی ٹی میں کوئی پروموٹ یا ہدایت انٹر کی جاتی ہے تو احساس ہوتا ہے کہ کچھ تفصیلات کو شامل کرنا بھول گئے ہیں یا غلط جملہ کاپی پیسٹ کر دیا ہے۔

مگر اب اوپن اے آئی نے اس حوالے سے ایک بہترین فیچر صارفین کے لیے متعارف کرایا ہے۔

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ میں اب اس مسئلے کا حل پیش کیا گیا ہے۔

اب آپ چیٹ بوٹ کو اس کے جواب کے دوران روک سکیں گے۔

اس وقت جب اے آئی چیٹ بوٹ جواب کو تیار کر رہا ہوتا ہے، اس وقت آپ نئی تفصیلات کو شامل کرسکتے ہیں۔

آسان الفاظ میں آپ رئیل ٹائم میں اب چیٹ جی پی ٹی سے گفتگو کر سکتے ہیں۔

اس کے لیے چیٹ جی پی ٹی کی سائیڈ بار میں اپ ڈیٹ پر کلک کرکے نئے تناظر یا وضاحت کا اضافہ کرنا ہوگا اور اے آئی چیٹ بوٹ اس کے مطابق اپنے ردعمل کو تبدیل کرلے گا۔

یعنی آپ کو دوبارہ سے اپنے سوال کو مکمل ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ آپ چیٹ جی پی ٹی کو رئیل ٹائم میں جواب بدلنے پر مجبور کرسکیں گے۔

اس سے ان افراد کو کافی زیادہ وقت بچانے میں مدد ملے گی جو چیٹ جی پی ٹی سے تفصیلی یا کئی نکات پر مشتمل سوالات کے جوابات چاہتے ہیں۔

یہ بظاہر معمولی محسوس ہوتا ہے مگر یہ صارفین کے لیے بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگا، خاص طور پر اس سروس کو مفت استعمال کرنے والے افراد کے لیے۔

چیٹ جی پی ٹی مفت استعمال کرنے والے افراد کو یہ چیٹ بوٹ محدود تعداد میں ڈیپ ریسرچ کے تحت جوابات فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیٹ جی پی ٹی کا نیا فیچر جو آپ کیلئے بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوگا
  • ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی 
  • رائے ونڈ جانے والے تمام راستے بند، انخلاء کے دوران ون وے ٹریفک سسٹم نافذ
  • ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، غیرقانونی راستے سے بیلاروس جانے والے دو مسافر گرفتار
  • پولیس نے عمرہ کی آڑ میں اٹلی جانے والے 5 ملزمان حراست میں لے لیے
  • کراچی: عمرہ کی آڑ میں اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے 5 افراد گرفتار
  • کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کیلئے معطل
  • بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
  • غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کے لیے بڑی خبر
  • حکومت نے بیرون ممالک جانیوالوں کو خوشخبری سنا دی، بڑی پریشانی دور