دمشق میں نئی تاریخ رقم: خانہ جنگی کے بعد شام کے پہلے پارلیمانی انتخابات کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
دمشق میں نئی تاریخ رقم: خانہ جنگی کے بعد شام کے پہلے پارلیمانی انتخابات کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز
دمشق(آئی پی ایس ) بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں پہلی مرتبہ پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔شام کی ہائر کمیٹی برائے انتخابات نے بتایا کہ عوامی اسمبلی کے لیے ووٹنگ 5 اکتوبر کو تمام انتخابی اضلاع میں ہوگی۔ کمیٹی کے مطابق پارلیمان کی 21 نشستوں میں سے ایک تہائی نشستوں پر ارکان کو عبوری صدر احمد الشرع نامزد کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں طویل خانہ جنگی کے بعد باغی جنگجوں نے دمشق سمیت مختلف شہروں پر قبضہ کر کے بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا، جس کے بعد بشار الاسد ملک سے فرار ہوگئے تھے۔ان کے بعد باغی گروپ تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے اعلان کیا تھا کہ پرامن انتقالِ اقتدار تک سابق وزیراعظم محمد غازی الجلالی ریاستی اداروں کو چلائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دی جائے: چین کی عالمی برادری سے اپیل فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دی جائے: چین کی عالمی برادری سے اپیل ایس ای سی پی کیخلاف کیس؛ وکیل کے التوا ء مانگنے پر جسٹس محسن برہم شمالی کورین رہنما کم جونگ ان کی امریکا سے مذاکرات پر مشروط آمادگی لیبر افسر تعیناتی کیس: چیئرمین سی ڈی اے کے پاس 2 عہدے ہونے پر جسٹس محسن اختر کیانی کے اہم ریمارکس جوڈیشل کمیشن پاکستان کا اہم اجلاس 26 ستمبر کو طلب تاوان کیلئے مبینہ اغوا: ایس ایس پی آپریشنز سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلبCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
سندھ کا این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم رول بیک کی مخالفت کا اعلان
کراچی (نیوز ڈیسک )وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو رول بیک نہیں ہونے دیں گے۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم میں اور بھی بہت ساری چیزیں ہیں۔اس سے پہلے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ میں طلبہ کی حاضری کو مانیٹر کرنے کے لیے پہلے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کیا۔
تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حاضری سسٹم کو سندھ کے اسکولوں کے بعد کالجز و جامعات میں نافذ کریں گے، ہمیں علم ہونا چاہیے کہ بچے کہاں جارہے ہیں۔