نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز
نیویارک (آئی پی ایس) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے،مستقل پاکستانی مندوب عاصم افتخار اور پاکستانی سفیررضوان سعیدشیخ نےاستقبال کیا۔
نیویارک میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈارکا مصروف شیڈول ہوگا،مختلف وزارتی اور اعلیٰ سطح اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے،اسحاق ڈار وزیراعظم کی مختلف مصروفیات میں بھی ان کے ساتھ ہوں گے،
اسحاق ڈارمتعدد ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے
اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کریں گے،اقوام متحدہ کا اجلاس 22 سے 26 ستمبر تک نیویارک میں جاری رہے گا،جنرل اسمبلی میں پاکستان کے وفد کی قیادت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحارث رؤف کا بھارتی شائقین کو 0-6 کا نشان دکھانے کا اشارہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا افغانستان کی دہشت گردی کے حوالے سے دوغلی پالیسی بے نقاب امریکا نے برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا نمائشی اقدام قرار دیدیا برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد پرتگال نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا برطانیہ ودیگر ممالک کا فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں، طاہر اشرفی ہائی وولٹیج ٹاکرا، پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف ہماری خارجہ پالیسی نے سلامتی کونسل میں اسرائیل کو معافی مانگنے پر مجبور کر دیا، رانا تنویرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
گوگل کی مقامی موجودگی اسے پاکستان کے اسٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کے قریب لائے گی:نائب وزیر اعطم
اسلام آباد : نائب وزیر اعطم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی پہلی گوگل کروم بک اسمبلی لائن کا افتتاح کر دیا۔ریڈیو پاکستان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسے پاکستان کے ڈیجیٹل سفر کا ایک اہم موقع قرار دیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ گوگل کروم بک کی مقامی سطح پر تیاری سے ڈیجیٹل ٹولز تک سستی رسائی دستیاب ہونے کے علاوہ خاص طور پر تعلیم کے شعبے میں استفادہ کیا جا سکے گا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ تعلیم کے علاوہ یہ اقدام بڑی اقتصادی اہمیت کا حامل ہے اور یہ روزگار کی فراہمی، سپلائی چین کی ترقی اور مستقبل میں ٹیکنالوجی کی برآمدات کیلیے ایک صنعتی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔نائب وزیر اعظم نے مزید کہا کہ گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر کھولنے کا فیصلہ صرف علامتی نہیں ہے. یہ قومی فخر اور ہمارے ملک کی ڈیجیٹل صلاحیت کی طاقتور توثیق کا لمحہ ہے. یہ ایک اسٹرٹیجک سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے .جس کے ڈیجیٹل معیشت، اختراعی ایکو سسٹم اور عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کیلیے دور رس اثرات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گوگل کی مقامی موجودگی اسے پاکستان کے اسٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کے قریب لائے گی. جس سے براہ راست تعاون، صلاحیت کی تعمیر اور عالمی پلیٹ فارمز تک زیادہ رسائی ممکن ہوگی۔اایک سٹرٹیجک ایم او یو کے تحت، پاکستان اور گوگل دونوں ملک بھر میں ایک لاکھ ڈویلپرز کو مہارت کی تربیت فراہم کرنے کے لیے تعاون کریں گے۔ ہم مل کر عوامی تحفظ کیلیے مقامی ال پاورڈ سلوشنز جیسے اینڈرائیڈ سروسز کو بھی آگے بڑھائیں گے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت ایک ایسا ماحول بنانے کیلیے پرعزم ہے. جہاں عالمی ٹیکنالوجی رہنما سرمایہ کاری، تعاون اور پائیدار مقامی موجودگی قائم کر سکیں۔