مریم نواز آج ساہیوال میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے کا افتتاح کریں گی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج ساہیوال کا دورہ کریں گی۔ اپنے دورے کے دوران وہ الیکٹرک بسیں چلانے کے منصوبے کا افتتاح کریں گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مریم نواز دوپہر کے وقت ساہیوال پہنچیں گی اور مال منڈی چوک میں اس منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے بس میںبیٹھ کر مال منڈی سے شہداء چوک نزد ریسکیو 1122چوک، ڈی سی روڈ ،کمشنر دفتر چوک، فرید ٹائون روڈ، کالج چوک سے ہوتے ہوئے واپس مال منڈی چوک پہنچیں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
امن صرف جنگ کے ختم ہونے کا نام نہیں، مریم نواز
فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ امن صرف جنگ کے ختم ہونے کا نام نہیں۔ امن انصاف، محبت و احترام کے ساتھ جینے کا دوسرا نام ہے۔
امن کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ سلام ان پر جو امن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے امر ہوگئے، انسانیت کا سب سے مقدس فرض اور ضرورت امن قائم رکھنا ہے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ امن ہی وہ طاقت ہے جو انسان کو انسان بناتی ہے، امن ہی ترقی کا پہلا قدم ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ امن سے نفرت کے اندھیروں میں بھی روشنی پھیل جاتی ہے۔