پی ٹی آئی نے 27 ستمبر پشاور جلسے کو عمران خان کی رہائی کیلیے سنگ میل قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
پشاور:
تحریک انصاف نے 27 ستمبر پشاور جلسے کو عمران خان کی رہائی کے لیے ایک سنگ میل قرار دے دیا، وزیراعلیٰ کے پی نے کہا ہے کہ پشاور کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع پشاور پی ٹی آئی کی کمیٹی کے عہدے داروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں 27 ستمبر جلسے کے انتظامات اور حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔
جلسے کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز مغل کو فوکل پرسن مقرر کردیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ عمران خان کی کال پر 27 ستمبر کا تاریخی جلسہ پشاور میں ہوگا، جلسہ رنگ روڈ موٹروے چوک کے قریب منعقد کیا جائے گا، جلسہ شام 4 بجے شروع ہوگا، جلسے میں درود و سلام اور اجتماعی دعا کا خصوصی اہتمام ہوگا۔ جلسے کو عمران خان کی رہائی اور حقیقی آزادی کی تحریک کا سنگ میل قرار دیا گیا۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے سب ایک ہیں، پشاور کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا، یہ اجتماع حقیقی آزادی کی جدوجہد کا تسلسل ہے، عمران خان کی قیادت میں قوم اپنے حق کی جنگ لڑ رہی ہے، سب نے ایک ہو کر خان کی تحریک کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پشاور کا عظیم الشان اجتماع تحریک انصاف کا تاریخی باب ثابت ہوگا، قوم متحد ہو تو کوئی طاقت آزادی کی راہ نہیں روک سکتی ، یہ تحریک عوام کے مستقبل اور انصاف کے قیام کی جدوجہد ہے، عمران خان کی رہائی ہماری منزل ہے، حقیقی آزادی کی جدوجہد میں پشاور کا جلسہ سنگ میل ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عمران خان کی رہائی پشاور کا سنگ میل
پڑھیں:
غربت کم کرنے کیلیے برآمدات کو بڑھانا ہوگا، وزیر سرمایہ کاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251105-08-28
لاہور (نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانا ہوگا، ویلیو ایڈڈ برآمدات سے غربت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے ان خیالات کا اظہار پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام 28 ویں پائیدار ترقی کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کیا ہے اور وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت نے گزشتہ 20 ماہ کے دوران معیشت سمیت مختلف شعبوں میں کئی نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو پیداواری صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے اور حکومت براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے فروغ کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت کوشاں ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران 2.5 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چین کی ترقی سے سیکھنا چاہیے۔ چین کی ترقی میں جامع منصوبہ بندی نے بنیادی اور بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ تنازعہ کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ ملک میں باہمی اعتماد معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، منصوبہ بندی کمیشن پاکستان کی پائیداری ترقی کے لیے منصوبہ بندی تیار کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت کی شرح کو کم کرنے کے لیے چین کے اقدامات اور تجربات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی پر مبنی اور ویلیو ایڈڈ برآمدات کے فروغ سے روزگار کی فراہمی کے مواقع میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔