شاہراہ فیصل پر پولیس لائٹ لگی گاڑی سے 11 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
پولیس نے شاہراہ فیصل پر اسٹارگیٹ کے قریب کار سے 11 کلو چرس برآمد کرلی۔ ایس ایچ او کلیم موسیٰ نے بتایا کہ شاہراہ فیصل پر اسٹار گیٹ کے قریب گاڑی کو روکے جانے پر ملزمان نے خودکو سرکاری اہلکار ظاہر کیا اور گاڑی اہم شخصیت کی بتائی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نےگاڑی پرغیرقانونی پولیس لائٹ بھی لگا رکھی تھی، گاڑی کی چیکنگ کے دوران اس میں سے چرس کے 18 پیکٹ برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق گاڑی سے مجموعی طور پر 11کلو چرس برآمد ہوئی جس پر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایس ایچ او کلیم موسیٰ نے مزید بتایا کہ ملزمان شریف بازئی اور ذوالقرنین کے خلاف ائیرپورٹ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مردان: 3 افراد کو قتل کرنیوالے ملزمان انکے 2 بچے چارسدہ روڈ پر چھوڑ کر فرار
— فائل فوٹومردان میں اغوا کیے گئے دو بچوں کو ملزمان چارسدہ روڈ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے گزشتہ روز شیخ ملتون میں خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کیا تھا۔
فرار ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔
ملزمان مقتولین کے دو بچے اور گاڑی بھی ساتھ لے گئے تھے۔
پولیس کی جانب سے اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔