میو ہسپتال سے نامعلوم خاتون 2 روز کی بچی اغوا کرکے فرار
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
لاہور (نامہ نگار) میو ہسپتال سے نامعلوم خاتون دو دن کی نومولود بچی کو اغوا کرکے فرار ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ بچی کے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کیلئے اسکا والد قاسم اور والدہ اسے میو ہسپتال لیکر آئے تھے۔ خاتون والدین کو چکمہ دیکر ان کی دو روز کی بیٹی اغوا کر کے فرار ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی آپریشن سٹی ڈویژن احمد بلال اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے اغوا کار خاتون کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور جان لے لی، بلدیہ میں بائیک سوار نوجوان جاں بحق، ڈرائیور فرار
کراچی:شہر قائد میں دندناتے ہوئے واٹر ٹینکر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، بلدیہ میں واٹر ٹینکر نے نوجوان کو کچل دیا، ڈرائیور فرار ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ بلدیہ لکی چڑھائی جامعہ فاروقیہ مدرسہ کے قریب پیش آیا جس میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بائیک سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفی موٹر سائیکل پر سوار تھا اور واقعہ واٹر ٹینکر کی ٹکر سے پیش آیا ہے، فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکیم، متوفی کی عمر 28 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے واٹر ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے پولیس نے واٹر ٹینکر اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ متوفی کی موٹر سائیکل بھی پولیس تھانے لے آئی ہے، پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔