Express News:
2025-09-22@14:08:26 GMT

دو گول گپوں کے جھگڑے پر خاتون کا سڑک پر دھرنا؛ ٹریفک جام

اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT

بھارت کی ریاست گجرات میں پیش آنے والے ایک انوکھے واقعے نے نہ صرف شہریوں کو حیران کردیا بلکہ ٹریفک کو بھی گھنٹوں کے لیے مفلوج کردیا۔ ودودرا شہر میں ایک خاتون نے محض دو گول گپے کم ملنے پر سڑک کے بیچ دھرنا دے ڈالا، جس کے نتیجے میں ٹریفک جام ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کا دعویٰ تھا کہ ٹھیلے والے نے اسے 20 روپے کے عوض چھ کے بجائے صرف چار گول گپے دیے۔ روتی اور چیختی خاتون کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ وہ بار بار اس کے ساتھ ایسا کرتا ہے۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں خاتون سڑک پر بیٹھی اپنے ساتھ ہونے والی ’’ناانصافی‘‘ بیان کر رہی تھیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by NDTV (@ndtv)

اس منظر کو دیکھ کر راہ گیر اور موٹر سائیکل سوار اپنے موبائل فون نکال کر ویڈیو بنانے لگے، جس سے موقع پر مزید بھیڑ جمع ہوگئی۔ جلد ہی صورتحال اس قدر بگڑ گئی کہ ٹریفک کا نظام گھنٹوں کے لیے درہم برہم ہوگیا۔

پولیس کو اطلاع ملنے پر اہلکار موقع پر پہنچے۔ خاتون نے پولیس کے سامنے بھی یہی مطالبہ دہرایا کہ اسے دو گول گپے مزید دلوائے جائیں۔ تاہم پولیس نے کسی نہ کسی طرح خاتون کو سڑک سے ہٹایا اور ٹریفک بحال کرا دیا۔ یہ تاحال واضح نہیں ہوسکا کہ خاتون کا مطالبہ پورا ہوا یا نہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خاتون کا

پڑھیں:

کراچی، ڈمپر حادثے میں خاتون زخمی، ٹرک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

کراچی کے علاقے گلشن اقبال نیپا پل پر ٹریفک حادثے میں خاتون کے زخمی ہونے کے بعد ڈمپر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں اور آگ کو بجھایا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈمپر کا محاصرہ کیا اور دیگر ڈمپرز کو اس مقام پر جانے سے روک دیا جبکہ ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کرکے فائر برگیڈ حکام نے فوری ڈمپر پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق واقعہ عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے سے قبل ڈمپر نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماری تھی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار خاتون زخمی ہوگئیں،

 زخمی خاتون کو قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد طبی امداد کیلیے خاتون کو جناح منتقل کیا گیا۔

ترجمان چھیپا کے مطابق شدید زخمی ہونے والی خاتون کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔  جن کی شناخت تیس سالہ منیزہ کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق زخمی خاتون اپنی سکوٹی پر سوار تھیں جب عقب سے آنے والے ڈمپر کی ٹکر لگنے کے باعث حادثے کا شکار ہوئیں۔

متعلقہ مضامین

  • امن و امان کے قیام میں بلوچستان کانسٹیبلری کا کردار اہم ہے، آئی جی محمد طاہر
  • لاہور: تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 2موٹرسائیکل سوار جاں بحق
  • لاہور میں خواتین پر مشتمل جھپٹا مار گینگ گرفتار
  • منچن آباد: تیز رفتار کار کی ٹکر سے خاتون جاں بحق، شوہر اور 3 بچے شدید زخمی
  • پنجاب: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کتنے چالان ہوئے، کتنا جرمانہ وصول کیا گیا، اعدادوشمار جاری
  • کراچی، ڈمپر حادثے میں خاتون زخمی، ٹرک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
  • موٹروے پولیس کی کارروائی، حفاظتی باڑ اور درخت چوری کرنے والا ملزم گرفتار
  • ’مجھے کم کیوں دیے؟‘ گول گپے والے سے جھگڑے پر خاتون نے سڑک پر دھرنا دے دیا
  • بھارت میں گول گپوں کا تنازع، پولیس کو بیچ میں کودنا پڑا