کراچی، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
ملزمان کے قبضے سے 84 لاکھ روپے سے زائد کی پاکستانی کرنسی اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد، بشمول موبائل فونز، برآمد کر لیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے کراچی زون نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائیاں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اور اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کیں۔ گرفتار ملزمان میں محمد اسامہ اور امیان انور شامل ہیں جنہیں صدر اور کلفٹن کے علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان حوالہ ہنڈی کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھاری رقوم منتقل کرتے تھے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان کاروباری ادائیگیوں کے نام پر غیر قانونی طور پر دبئی اور بنگلہ دیش بھاری رقوم ٹرانسفر کرتے تھے۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 84 لاکھ روپے سے زائد کی پاکستانی کرنسی اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد، بشمول موبائل فونز، برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان برآمد شدہ رقم کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حوالہ ہنڈی ایف آئی اے
پڑھیں:
کراچی، خواجہ اجمیر نگری میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ، 2 ملزمان گرفتار
کراچی:شہر قائد میں خواجہ اجمیر نگری کے علاقے میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان ایک مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی بھی ہوا جبکہ دوسرے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کی شناخت اویس اور وقار کے ناموں سے کی ہے۔
ان دونوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔