فائل فوٹو 

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سال 2025 کے لیے انسانی اسمگلرز کی نئی ریڈ بک جاری کر دی ہے، جس میں انتہائی مطلوب 143 انسانی اسمگلرز کے نام شامل کیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے کی طرف سے جاری کی گئی ریڈ بک میں سب سے زیادہ تعداد گوجرانوالہ زون کو مطلوب انسانی اسمگلرز کی ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی یہ 13ویں ریڈ بک ہے جس میں 6 خواتین انسانی اسمگلرز کے نام بھی شامل ہیں، اس سے پہلے ایف آئی اے نے سال 2023 میں 156 انسانی اسمگلرز پر مشتمل ریڈ بک جاری کی تھی۔

سال 2025 کی ریڈ بک میں گوجرانوالہ زون 70 انسانی اسمگلرز کے ساتھ سر فہرست ہے، ریڈ بک میں ایف آئی اے کراچی زون کو مطلوب 10 لاہور زون کے 14، اسلام آباد کے 25 ، فیصل آباد کے 13، ملتان کے 3، بلوچستان اور کے پی زون کے ایک، ایک انسانی اسمگلر کا نام شامل ہیں۔

ریڈ بک میں شامل ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، بیرون ممالک میں روپوش ملزمان کے ریڈ نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ 

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: انسانی اسمگلرز کے ریڈ بک میں ایف آئی اے

پڑھیں:

امریکی اداروں کا تعاون ہمارے لئے انتہائی قیمتی ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

مراد علی شاہ سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، اس موقع پر سیلاب کی صورتِحال، کیٹی بندر اور شاہراہِ بھٹو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کراچی میں ملاقات کی، اس موقع پر سیلاب کی صورتِحال، کیٹی بندر اور شاہراہِ بھٹو پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکی کمپنیوں کے نمائندے جلد کراچی آکر سرمایہ کاری کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ میں سماعت سے محروم بچوں کی تعلیم و تربیت میں دلچسپی رکھتی ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ امریکی اداروں کا تعاون ہمارے لئے انتہائی قیمتی ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • یونان کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 5 ملزمان گرفتار
  • انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی 13 ویں ریڈ بک جاری، سات خواتین بھی شامل
  • ایٹمی عدم پھیلا ئومعاہدے سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں،ایرانی صدر
  • اے این ایف کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، خواتین سمیت 10 ملزمان گرفتار
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے رجب طیب اردوان سے ملاقات کو انتہائی شاندار ملاقات قرار دیدیا
  • سلمان خان کا انتہائی تکلیف دہ بیماری میں مبتلا رہنے کا انکشاف
  • کراچی، گھر میں گھس کر تشدد کے الزام پر ڈی ایس پی سرجانی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج
  • کراچی: واٹر ٹینکر کی کار، رکشہ اور موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی
  • امریکی اداروں کا تعاون ہمارے لئے انتہائی قیمتی ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ