وزیراعلیٰ سندھ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، سیلابی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے امریکا کی ناظم امور نٹالی ایشٹن بیکر (Ms. Natalie Ashton Baker) نے ملاقات کی جس میں سیلابی صورتحال، فوڈ سیکیورٹی، کے ٹی بندر پروجیکٹ، توانائی و سیکیورٹی تعاون اور سرمایہ کاری پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمین، پولیٹیکل افسر جیرڈ ہانسن، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور دیگر شریک تھے۔
ملاقات میں سیلابی صورتحال، فوڈ سیکیورٹی، کے ٹی بندر پروجیکٹ، توانائی و سیکیورٹی تعاون اور سرمایہ کاری پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور وزیراعلیٰ سندھ نے کے ٹی بندر پروجیکٹ شروع کرنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ کے ٹی بندر تاریخی طور پر پہلا قدرتی پورٹ تھا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کے ٹی بندر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا منصوبہ ہے، اسے بحال کرنا چاہتے ہیں، اس وقت کراچی پورٹ پر زیادہ لوڈ ہے، نئے پورٹ کی ضرورت ہے۔
ملاقات میں شاہراہ بھٹو کو کراچی پورٹ سے ملانے پر بھی بات چیت کی گئی، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شاہراہ بھٹو کو کراچی پورٹ سے منسلک کرنے سے ہیوی ٹریفک شہر کے بجائے سیدھا باہر نکلے گی۔
امریکی ناظم الامور نے کہا کہ امریکی کمپنیز کے اعلیٰ افسران جلد سندھ کا دورہ کریں گی، سندھ کے مختلف منصوبوں میں امریکی کمپنیز سرمایہ کاری چاہتی ہیں، امریکی سرمایہ کاری کے لیے بھرپور تعاون کریں گے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات میں توانائی و صنعت پر بھی بات چیت کی گئی، اجلاس میں تھر کے کوئلے سے کول-گیس، کول-کھاد اور ڈیزل پروجیکٹس پر تفصیلی گفتگو کی گئی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں مقامی وسائل کے بہتر استعمال کی ضرورت ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات میں سیلابی صورتحال اور اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا، سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے سپر فلڈ کی تیاری کی تھی لیکن سیلاب کم رہا، پنجاب میں سیلاب نے کافی تباہی کی جس کا بہت افسوس ہے، سندھ کافی عرصے سے سیلاب کی زد میں ہے اس لئے تیاری بھرپور کر لیتے ہیں، سیلاب نے ہمارے کچے کے علاقوں میں چاول کی کاشت کو نقصان پہنچایا ہے۔
ملاقات میں ابتدائی انتباہی نظام، شہری نکاسی آب اور ہنگامی تیاری مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا، خوراک، پانی اور صفائی ستھرائی کے لیے اقوام متحدہ و این جی اوز کے ذریعے 2.
امریکی فوجی امداد بشمول کشتیاں، خیمے، پلنگ اور پانی کے پمپ سمیت ریسکیو فراہمی، گندم کی فصل کم لگنے اور فوڈ سیکیورٹی پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ سال کاشتکاروں سے گندم خریداری نہ ہونے پر گندم کی فصل کم لگی، درآمد شدہ گندم 3800 روپے فی من میں صوبے کو پڑتی ہے، ہمیں فوڈ سیکیورٹی کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات میں سیکیورٹی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی، وزیراعلیٰ سندھ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت میں امریکی شراکت کا اعتراف کیا اور امریکی حکومت کے INL پروگرام کی تعریف کی۔
آئی این ایل پروگرام کے تحت 20212ء سے سندھ پولیس کے لیے مالی معاونت کی گئی، پروگرام کے تحت پولیس کی تربیت، سازوسامان کی فراہمی اور خواتین پولیس بیرکس کی تعمیر شامل ہیں۔
امریکی حکومت کی جانب سے 20 ملین ڈالر کا حفاظتی سازوسامان فراہم کیا گیا، سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی 22 جیلیں جدید انتظامی نظام سے لیس کی گئیں ہیں۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ملاقات میں حیدرآباد میں جیل عملہ تربیتی ادارے کے قیام کو سراہا گیا، امریکی ناظم امور نٹالی ایشٹن بیکر نے ڈی ایس پی منیشہ روپیتا کی عالمی کانفرنس میں نمائندگی پر تعریف کی، ملاقات میں انتہا پسندی کے خلاف اقدامات اور کمیونٹی کی حفاظت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ملاقات میں خصوصی افراد کی تربیت اور معاونت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی ناظم الامور نے کہا کہ امریکی کمپنیز سماعت سے محروم بچوں کی تعلیم و جاب ٹریننگ میں دلچسپی رکھتی ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کے خصوصی افراد کی تعلیم، تربیت اور بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں، خصوصی افراد کے لئے امریکی اداروں کا تعاون ہمارے لیے بہت اہم ہوگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ترجمان وزیراعلی پر تفصیلی گفتگو سیلابی صورتحال بات چیت کی گئی فوڈ سیکیورٹی گفتگو کی گئی مراد علی شاہ امریکی ناظم سرمایہ کاری ملاقات میں کے ٹی بندر نے کہا کہ کیا گیا کی ناظم کے لیے پر بھی
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔