امریکی اداروں کا تعاون ہمارے لئے انتہائی قیمتی ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
مراد علی شاہ سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، اس موقع پر سیلاب کی صورتِحال، کیٹی بندر اور شاہراہِ بھٹو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کراچی میں ملاقات کی، اس موقع پر سیلاب کی صورتِحال، کیٹی بندر اور شاہراہِ بھٹو پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکی کمپنیوں کے نمائندے جلد کراچی آکر سرمایہ کاری کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ میں سماعت سے محروم بچوں کی تعلیم و تربیت میں دلچسپی رکھتی ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ امریکی اداروں کا تعاون ہمارے لئے انتہائی قیمتی ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ حادثے کی وجوہات جاننے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے نجی کارگو کمپنی کے مالکان کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت بھی کی ہے، متاثرین کیلئے اب تک کسی معاوضہ کا اعلان بھی نہیں ہوا۔
7 جولائی کو شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو کمپنی کے ٹو ایئرویز کا بوئنگ 737 طیارہ بلوچستان کے ساحل سے آگے گہرے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے مقام سے طیارے کا کچھ ملبہ ضرور ملا ہے لیکن سمندر کی تہہ میں پہنچ جانے والے طیارے کے بلیک باکس، کاکپٹ اور عملے کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ اس کام کیلئے غیر ملکی ماہر کمپنیوں سے مدد لی جائے۔
نجی کارگو طیارے کا ملبا تفتیشی ٹیم کے سپرد، بلیک باکس، عملے کے 5 ارکان کی تلاش جاریترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کارگو طیارے کے مزید ملبے اور عملےکی تلاش گہرے سمندر میں جاری ہے حادثے کے شکار طیارے کے مزید پرزے اور ملبہ سمندر سے برآمد کر لیا گیا۔
شہید کپٹن رضوان کے اہل خانہ نے عملے اور طیارے کے ملبے کی تلاش کیلئے پاکستان نیوی اور دیگر اداروں پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن کارگو کمپنی کی شدید بے حسی کی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ کے ٹو ایئرویز کے بیرون ملک موجود مالکان کو واپس لا کر تحقیقات میں شامل کیا جائے۔
متاثرین کے مطابق کے ٹو ایئرویز کی انتظامیہ کی بے حسی کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی تھیں۔ یہ تنخواہ اس المناک حادثہ کے بعد ادا کی گئی۔
ایوی ایشن ماہرین کے مطابق بوئنگ 737 کارگو طیارے کا حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا، یہ اہل خانہ کو بتانا اور حادثہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی یقینی بنانا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔