لاہور:

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے عوام کے 3 ہزار 360 ارب روپے کا حساب دے، مرتضیٰ وہاب کے چہرے کے پیچھے جاگیردارانہ سیاست کار فرما ہے۔

منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ تمام صوبائی حکومتیں بلدیاتی نظام کو یرغمال بنا کر بیٹھی ہیں اور عوامی مسائل حل نہیں ہونے دیے جا رہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں شکست کی ذمہ داری قومی ٹیم پر نہیں بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ناقص حکمت عملی پر عائد ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی خود ایڈہاک بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، انہیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ وزارت کریں گے یا بورڈ کی سربراہی سنبھالیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کپتانوں کی بار بار تبدیلی نے ٹیم کے کھیل کو متاثر کیا اور یہ ناکامی براہِ راست بورڈ کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

فلسطین کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ صرف فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا کافی نہیں، بلکہ دنیا کو اسرائیل کے مظالم کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ گریٹر اسرائیل کے منصوبے میں سعودی عرب، لبنان اور شام تک شامل ہیں، اس لیے پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ خوش آئند ہے تاہم یہ معاہدہ صرف دو ممالک تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ تمام اسلامی ممالک کو اس میں شامل کر کے ایک مشترکہ دفاعی اور معاشی بلاک تشکیل دینا چاہیے تاکہ امت مسلمہ کو مضبوط بنایا جا سکے۔

امیر جماعت اسلامی نے اعلان کیا کہ یکم اکتوبر سے سات اکتوبر تک جماعت اسلامی ملک بھر میں اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف ملین مارچ کے ذریعے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران جماعت اسلامی کسان تنظیموں کو بھی ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے گی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مشاورت سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی فوری امداد کرے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ

پڑھیں:

کالعدم ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈرز کا جماعت سے دستبرداری کا اعلان

لاہور (نیٹ نیوز) کالعدم تحریک لبیک  (ٹی ایل پی) کے ٹکٹ ہولڈرز نے جماعت سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ جماعت سے دستبردار ہو رہے ہیں۔  بیرسٹر عثمان خضر مانگٹ نے کہا ہے کہ ریاست پر حملہ کرنا کسی بھی طرح مناسب نہیں۔ غیر معمولی صورتحال میں ریلی نکالنا انتہائی ناجائز قدم تھا۔ اگر ریاست کو خطرہ ہوگا تو میری سیاست کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ ریاست کے ساتھ سیاست نہیں ہو سکتی۔ مسلح جتھوں نے سکول کے بچوں کی وین چھینی اور نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ ریاست پر حملہ کرکے کوئی جماعت سیاست نہیں کر سکتی۔ ہم ریاست پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور پرتشدد مظاہروں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اجتماع عام سے نظام کی مکمل تبدیلی کی ملک گیر تحریک کا آغاز ہوگا‘ حافظ نعیم الرحمن
  • 27 ویں ترمیم 26 ویںکا  تسلسل، گرفت مضبوط کرنے کی کوشش: حافظ نعیم الرحمن
  • اپنا راستہ طے کرلیا، عوام سے ہی اتحاد کرکے فرسودہ نظام بدلنا ہے،حافظ نعیم الرحمن
  • کالعدم ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈرز کا جماعت سے دستبرداری کا اعلان
  • 27ویں ترمیم عدلیہ پر حکومتی اجارہ داری کی کوشش ہے ،قبول نہیں کریں گے ٗ حافظ نعیم
  • پاکستانی فورسز کا غزہ جاکر حماس کے مقابل کھڑا ہونا دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہوگا، حافظ نعیم
  • کراچی؛ کرمنلز کو پکڑنے کیلئے کیمرے نہیں لگے مگر ای چالان کیلئے فوری نصب کیے گئے، حافظ نعیم الرحمان
  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فرانزک آڈٹ کی ضرورت ہے،حافظ نعیم الرحمان
  • 27ویں آئینی ترمیم عدلیہ پر حکومتی قبضے کی کوشش ہے، صورت قبول نہیں ،حافظ نعیم الرحمن
  • 26ویں آئینی ترمیم قبول کی نہ 27ویں کریں گے: حافظ نعیم