صدر مملکت نے اسلام ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی طے کر دی، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
صدر مملکت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر پہلے، جسٹس محسن اختر کیانی دوسرے سینئر جج قرار دیے گئے ہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سنیارٹی میں تیسرے نمبر پر ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سنیارٹی طےکر دی ہے۔ اس حوالے سے وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر نے سنیارٹی کی منظوری سپریم کورٹ کے 19 جون کے فیصلے کی روشنی میں دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج ہوں گے، جسٹس سرفراز ڈوگر اور 2 ججز کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلہ مستقل بنیادوں پر کیا گیا ہے۔ صدر مملکت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر پہلے، جسٹس محسن اختر کیانی دوسرے سینئر جج قرار دیے گئے ہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سنیارٹی میں تیسرے نمبر پر ہوں گے، جسٹس طارق محمود جہانگیری سنیارٹی میں چوتھے نمبر پر ہوں گے، جسٹس بابر ستار سنیارٹی میں پانچویں، جسٹس سردار اعجاز اسحاق چھٹے نمبر پر ہیں۔ جسٹس ارباب طاہر سنیارٹی میں ساتویں نمبر پر ہوں گے، جسٹس ثمن رفعت سنیارٹی میں آٹھویں، جسٹس خادم سومرو نویں نمبر پر ہوں گے۔
جسٹس اعظم خان سنیارٹی میں دسویں، جسٹس محمد آصف 11 ویں اور جسٹس انعام امین منہاس سنیارٹی میں سب سے آخری 12 ویں نمبر ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم سومرو اور جسٹس محمد آصف اسلام آباد ہائی کورٹ کے مستقل جج ہوں گے۔ یاد رہے کہ 19 جون کو سنائے گئے اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس میں ججز ٹرانسفر کے خلاف درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔ سپریم کورٹ نے 2-3 کی اکثریت سے کیس کا فیصلہ سنایا، 3 ججز نے ججز کے ٹرانسفر کو آئینی قرار دیا۔ ججز ٹرانسفر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ آئینی بینچ کے جسٹس محمد علی مظہر نے سنایا۔ واضح رہے کہ جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محمد آصف اور جسٹس خادم حسین سومرو دیگر کورٹس سے اسلام آباد ہائی کورٹ ٹرانسفر ہوئے تھے۔ صدر مملکت کی جانب سے دیگر ہائی کورٹس سے ججز کا اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلہ کیے جانے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز نے سنیارٹی کے معاملے پر رواں سال 20 فروری کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلام آباد ہائی کورٹ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر نمبر پر ہوں گے ہائی کورٹ کے سنیارٹی میں سپریم کورٹ صدر مملکت کورٹ میں
پڑھیں:
کراچی میں سینئر وکیل کے قتل میں نامزد ملزم کی پشاور ہائیکورٹ میں راہداری ضمانت کی درخواست
پشاور:سینئر وکیل کے کراچی میں ہونے والے قتل کے واقعے میں نامزد ملزم نے پشاور ہائی کورٹ میں راہداری ضمانت کی درخواست دائر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ کے قتل میں نامزد ملزم نے پشاور ہائی کورٹ میں راہداری ضمانت کی درخواست دائر کی ہے، جسے عدالت نے سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔
ملزم شہریار خان کی درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال کریں گے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خواجہ شمس الاسلام کو یکم اگست 2025ء کو درخشاں پولیس اسٹیشن کراچی کی حدود میں قتل کیا گیا تھا اور دیگر ملزمان کے ساتھ درخواست گزار کو بھی قتل میں نامزد کیا گیا تھا۔
درخواست گزار کے مطابق ملزم کو 164 کے بیان میں چارج کیا گیا ہے۔ ملزم عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں، لہٰذا راہداری ضمانت دی جائے۔