ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم عہدے پر بحال
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم— فائل فوٹو
عدالت نے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی برطرفی کے خلاف درخواست پر عبوری حکم جاری کرتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کر دیا۔
عدالت نے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے خلاف جاری کیے گئے برطرفی کے احکامات غیر قانونی قرار دیتے ہوئے معطل کر دیا ہے، جس کے بعد وہ بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) بحال ہو گئے ہیں۔
وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم کو ان کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دے کر فارغ کر دیا ہے۔
سول جج فرسٹ کلاس ویسٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ ڈاکٹر ضیاء القیوم کی برطرفی ہائر ایجوکیشن کمیشن آرڈیننس کی دفعہ 21 کے تحت قانونی طریقہ کار کے مطابق نہیں کی گئی۔
عدالت نے اس بات پر زور دیا کہ ملازمت سے ہٹانے کے لیے قانونی تقاضوں کی پاسداری ضروری ہے اور جب تک مکمل سماعت نہیں ہو جاتی، برطرفی کے احکامات معطل رہیں گے۔
عدالت نے 21 مئی 2025 کو جاری کیے گئے احکامات کو آئندہ سماعت تک معطل کر دیا اور قرار دیا کہ یہ احکامات بادی النظر میں غیر قانونی ہیں۔
اس دوران عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت کی تاریخ 16 جولائی 2025 مقرر کی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہائر ایجوکیشن کمیشن ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم عدالت نے کر دیا
پڑھیں:
سمرکیمپ سے متعلق احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، وزیر تعلیم پنجاب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ سمرکیمپ سے متعلق حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب نے نجی سکولوں میں سمرکیمپ ایس او پیز کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا، متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سکولوں کی فعال نگرانی اورخلاف ورزیوں پر کارروائی کی جائے۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ سمر کیمپ صرف پیرتا جمعرات، صبح 7 سے 10 بجے تک جاری رکھنے کی اجازت ہے، سمر کیمپ کی اجازت صرف ایک ماہ کیلئے، مقررہ اوقات سے تجاوز ممنوع ہے۔
سندھ سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت
ان کا مزید کہنا تھا کہ والدین کی رضامندی کے بغیر بچوں کو سمر کیمپ میں نہیں بلایا جاسکتا، اسکول بچوں کوسمرکیمپ میں شرکت کیلئے زبردستی نہیں کرسکتے، سمرکیمپ قواعد کی خلاف ورزی پر والدین شکایت سیل سے فوری رابطہ کریں۔