ایچ ای سی سے برطرف ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم عہدے پر بحال
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے ایچ سی سی سے برطرف ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم کو عہدے پر بحال کر دیا۔
ڈاکٹر ضیاء القیوم کی جانب سے معظم حبیب ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔ ڈسٹرکٹ کورٹس میں سول جج سلمان بدر نے برطرفی نوٹیفیکیشن معطل کر دیا۔
حکم نامے میں کہا ہے کہ آئندہ تاریخ 16 جولائی تک ضیاء القیوم کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن معطل کیا جاتا ہے، عدالت کو بتایا گیا من پسند افراد کو نوازنے کے لیے بدنیتی پر ایچ سی سی نے غیر قانونی آرڈر جاری کیا، وکیل نے بتایا برطرفی ہائیکورٹ کے مشرف زیدی کیس میں طے کردہ اصول کے بھی خلاف ہے۔
معظم حبیب ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈاکٹر ضیاء القیوم کی تعیناتی چار سال کے لیے انتظامی ڈھانچے کے عین مطابق ہوئی، ایچ ای سی نے غیر قانونی طور پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو نوکری سے برطرف کیا۔
عدالت نے 16 جولائی کے لیے ایچ ای سی نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ضیا القیوم کو 21 مئی کو عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر ضیاء القیوم
پڑھیں:
ایف بی آر نے گریڈ 19 کے افسر کو ملازمت سے برطرف کر دیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 19 کے افسر عاطف بشیر کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔ افسر پر نااہلیت اور کرپشن کے الزامات تھے ان کے خلاف انکوائری رپورٹ جمع کرائی گئی تھی۔ مذکورہ افسر کو شوکاز نوٹس دیا گیا، سیکرٹری ریونیو ڈویژن ہے تمام کیس کی تفصیلات جاننے کے بعد مذکورہ افسر کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی۔ دریں اثناء گریڈ 19 کے چار افسروں نے اپنی نئی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال لیا، اس میں عروج مہوش رضوی، ناصر احمد برکی، غلام مصطفیٰ اور علی منصور شامل ہیں۔